دارالافتاء،دیوبند
June 6, 2025 at 08:53 AM
*یہی تو ہے اصل تقدیر کا منظر*
لکھا تھا اُس کی قسمت میں کہ جب وہ رب کے گھر پہنچے،
تو دنیا سے رخصتی بھی وہیں ہو
جہاں دل کی سب سے بڑی آرزو پوری ہوتی ہے،
جہاں دعائیں قبول ہوتیں ہیں،
جہاں آنکھیں نم اور دل پرسکون ہوتے ہیں۔
اُس نے جیسے ہی خانہ کعبہ کے سیاہ غلاف کو تھاما،
اُسی لمحے رب نے بھی اُسے تھام لیا…
اور اپنی رحمتوں کی آغوش میں ہمیشہ کے لیے سمیٹ لیا۔
کیا ہی نصیب تھا، کیا ہی شان کا انجام
ایسا انجام ہر کسی کے حصے میں نہیں آتا۔
اللّٰہ تعالیٰ اُس کی مغفرت فرمائے،
اُس کے درجات بلند کرے،
اور جنت کے وہ دروازے کھول دے
جہاں داخلے کے لیے فرشتے خود استقبال کرتے ہیں۔

❤️
🤲
😢
❤
🙏
🥺
👍
😮
39