دارالافتاء،دیوبند
June 10, 2025 at 05:19 AM
میں نے ڈاکٹر صدف فاطمہ کو دعوت دی ہے اور ان کی طرف سے جواب کا منتظر ہوں : ان کا بنیادی دعویٰ ہے کہ فارغین مدارس کی لیاقت اتنی ہی ہوتی ہے کہ وہ نوکری اور پیسے کے لیے مدارس کے اردو اور عربی شعبوں میں پناہ لیتے ہیں یہ دعویٰ سوفیصد جھوٹ ہے۔ میں انہیں ماڈرن ایجوکیشن کے اہم ترین شعبوں میں فارغین مدارس کی موجودگی دکھا سکتا ہوں ۔ صدف فاطمہ نے اپنے پروپیگنڈہ مضمون بعنوان " دینی مدارس کے فارغین اور یونیورسٹی کے نظام میں اردو درس و تدریس " میں جو لکھا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ مدارس سے پڑھ کر آنے والے طلبا و طالبات یونیورسٹیوں کے اردو اور عربی شعبوں میں بھر گئے ہیں اور وہ اردو ادب کی ویسی خدمت نہیں کرتے جیسی خدمت کرنا چاہیے ۔ انہوں نے تحقیر آمیز انداز میں دعویٰ کیا ہے کہ مدارسِ اسلامیہ کے فضلا چونکہ اردو کےعلاوہ کچھ جانتے نہیں اسلیے نوکری اور پیسہ کمانے کے لیے بیچارے یونیورسٹیوں کے اردو شعبوں میں پناہ حاصل کرتے ہیں ورنہ انہیں مدرسے میں نوکری کرنی پڑتی ہے یا مسجد میں امام یا مؤذن بننا پڑتا ہے، اس لیے مدارسِ دینیہ کے فارغین کی آخری پناہ گاہ یونیورسٹیوں کے اردو شعبے ہیں اور کسی بھی شعبے میں وہ داخل ہی نہیں ہوسکتے۔ یہ دعویٰ صریح جھوٹ پر مبنی ہے اور ایسا سیاہ پروپیگنڈہ ہےکہ اسے آجکل کی واٹس ایپ یونیورسٹی کا سنگھی پروپیگنڈہ سمجھنا چاہیے کیونکہ مدارسِ دینیہ کے فضلا یونیورسٹیوں میں صرف اردو شعبے میں نہیں بلکہ مختلف ماڈرن ایجوکیشن کے تخصصات میں اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ موجود ہیں ۔ صدف اور اطہر فاروقی جب چاہیں میرے ساتھ چلیں میں انہیں یونیورسٹیوں کے پولیٹیکل سائنس، LLB, Mass Communication, ,Digital Journalism, شعبہء تاریخ، BUMS, Educational Sciences، وکالت, English literature ، حتی کہ شعبہء اقتصادیات و اکنامکس میں بھی فضلاء مدارس کی بہترین موجودگی دکھا دوں گا، یونیورسٹیوں کے ان شعبوں میں پڑھنے والے کئی فضلاء مدارس اسٹوڈنٹس میرے دوست ہیں، اور کئی پڑھ کر نکل بھی گئے ہیں انہیں بھی تلاش کر لیا جائے گا، میں آپکی ان سے ملاقات کرواؤں گا آپ اپنی معلومات درست کرنے کے لیے کب ملنا چاہیں گے بتائیے، اگر آپ چاہیں تو آپکی آمد و رفت کا انتظام بھی میں کر دوں گا اور بےفکر رہیں مخالف نظریہ بلکہ پروپیگنڈہ رکھنے کے باوجود ہم مشرقی تہذیب کی ہماری شان سمجھی جانے والی اسلامی مہمان نوازی میں بھی کوئی کمی نہیں کریں گے بلکہ آپ کو تہذیب و سلیقہ کی ایک لطیف چھاؤں سے گزاریں گے. اور آپ کو وابستگان مدارس کی اعلیٰ تہذیبی قدروں سے بھی روشناس کرائیں گے ۔ آپ کے اعتراض کا بنیادی دعویٰ اگر عملی حقائق سے غلط ثابت ہو جائے تو امید ہے کہ آپ اپنی غلطی تسلیم کرلیں گے اور اس پروپیگنڈے سے رجوع کرکے سب کو خیر کا پیغام دیں گے۔ آپ کے جواب کا منتظر
👍 ❤️ 😢 21

Comments