دارالافتاء،دیوبند
June 11, 2025 at 04:53 AM
*تلخ حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں کے کچھ مسٹر اور جناب، حضرات و خواتین جب جی چاہتا ہے بڑی بے رحمی سے مدارسِ اسلامیہ اور اس کے وابستگان پر تنقید کرتے ہیں ان کی تحقیر و توہین کرتے ہیں ۔*
تنقید کےنام پر مدارس کے خلاف جتنی دانشوری یہ لوگ بگھار لیتے ہیں اگر اس کا ایک فیصد بھی اپنے اداروں کا محاسبہ کرنے پر توجہ دینے کی ہمت کریں تو ان کی روزی روٹی اور نوکری خطرے میں پڑ جائے ، لہٰذا جب کبھی تھوڑا نیا کرنے کا " خلقیہ " انگڑائی لے تو مدارس کے خلاف تنقید کے نام پر زہر اگلتے ہیں،
حالانکہ متحرک و باشعور اور نظریاتی فضلاء مدارس نے مدارس میں اندرونی اصلاحات کے لیے جتنی تنقیدیں کی ہیں اس کا عشر عشیر بھی یہ نام نہاد " انٹلکچول" اپنے اداروں کی داخلی اصلاحات کے لیے کر نہیں سکتے ہیں، ہم نے بھی مدارس میں قابلِ توجہ پہلوؤں پر بلا تکلف تنقید کی ہے،
لیکن مدارس والے اس معاملے میں نہایت مظلوم ہیں کہ مسلمانوں کے مختلف تعلیمی اور فنی شعبوں کے افراد بلاجھجک جب جی چاہتا ہے مدارس کے خلاف تنقید برائے تنقیص کرتے ہیں اور یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں گویا مسلمانوں کے زوال اور پستی کے اصل ذمہ دار یہی مدرسہ والے ہیں ، جبکہ امر واقعہ یہ ہے کہ دیگر اداروں جیسے اسکولوں، کالجز، ادبی انجمنوں اور یونیورسٹیوں میں جو بدعنوانیاں ہیں ان پر اگر بات کی جائے ان کی اصلاح کی کوشش کی جائے تو مسلم امت کو ان اداروں سے حقیقی منافع حاصل ہوں گے، ان میں سے چند لوگ پروفیسر اور ڈاکٹر کہلاتے ہیں لیکن جب اہل مدارس پر تنقید کرتے ہیں تو ایسی بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ ادب و ثقافت شرمسار ہوجائے۔
مدارس اپنے بنیادی مقصد پر کام کررہے ہیں، وہ ائمہ و مؤذنین پیدا کرکے امت کی دینی پیاس کو سیراب کررہے ہیں اس پر اضافی محنت کرکے ان مدارس سے کچھ ہونہار فضلا یونیورسٹیوں کے مختلف شعبوں میں بھی پہنچ رہے ہیں اور وہاں بھی نمائندگی کررہے ہیں ۔ اس کےباوجود اس طرح کے جھوٹے اعتراضات گڑھنا کہ فارغین مدارس اردو ادب سے جاہل ہوتے ہیں نوکری کی لالچ میں یونیورسٹی آتے ہیں اور یہ دھمکیاں دینا کہ مدارس کا یونیورسٹیوں میں داخلہ بند کرادیں گے، ملّاؤں پر روک لگائیں گے جیسی تعبیرات کےساتھ ہندوؤں سے مدارس کے خلاف مدد مانگنا یہ سب اس تلخ حقیقت کا کھلا ثبوت ہے کہ ادبی اور عصری اداروں کے کچھ مسٹر و جناب مدارس کے خلاف بغض و عناد اور کینہ رکھتے ہیں یہ لوگ اپنی ناکامیوں اور اپنے مستقل failure کو چھپائے رکھنے کے لیے ، اپنی نااہلی اور خراب کارکردگی کو چھپانے کے لیے ، اپنی ادارہ جاتی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالے رکھنے کے لیے مدارس کو تختہءمشق بناتے ہیں، یہ بہت ہی شرمناک اور افسوسناک صورتحال ہے ۔
👍
❤️
😢
😮
20