Ubqari
Ubqari
May 21, 2025 at 11:05 AM
*ذی الحجہ کے ابتدائی دس دن کی عظمت* ذی الحجہ اسلامی سال کا بارہواں مہینہ ہے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- " تمام مہینوں کا سردار رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور تمام مہینوں میں حرمت والا مہینہ ذی الحجہ ہے"۔ ذی الحجہ کے مہینے کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے خصوصی طور پر اس مہینے کے شروع کے دس دنوں کی بڑی بزرگی بیان کی گئی ہے۔ مختصر طور پر ملاحظہ ہو۔ ذی الحجہ کے ابتدائی دس دنوں کا ادب و احترام کرنے والے کو اللہ تعالیٰ درج ذیل دس نعمتوں سے نوازتا ہے۔ 🕋۔عمر میں برکت اور صحت فرماتا ہے۔ 🕋 مال میں زیادتی عطا کرکے حوصلہ افزائی فرماتا ہے۔ 🕋 اہل و عیال کی حفاظت کرکے حوصلہ افزائی فرماتا ہے۔ 🕋 گناہوں کا کفارہ عطا فرماتا ہے۔ 🕋 اس شخص کی نیکیوں میں اضافہ کردیتا ہے اور گناہ معاف فرمادیتا ہے۔ 🕋 اس کے نزع کے وقت کی تنگی میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ 🕋 ظلمت میں روشنی عطا فرماتا ہے۔ 🕋 نیکیوں کے اجر کا پلڑا بھاری کرتا ہے۔ 🕋 جہنم سے نجات عطا فرماتا ہے۔ 🕋 جنت کے درجات میں بلندی عطا فرماتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کسی نے اس عشرے میں کسی مسکین کو کھانا کھلایا یا خیرات دی تو گویا اس نے پیغمبروں کی سنت پر عمل کیا۔
Image from Ubqari: *ذی الحجہ کے ابتدائی دس دن کی عظمت*   ذی الحجہ اسلامی سال کا بارہواں م...
❤️ 👍 🤲 🙏 💖 💜 😂 😢 562

Comments