BISE Bahawalpur Info
May 30, 2025 at 05:56 PM
بہاول پور ایجوکیشن بورڈ/اپ ڈیٹ
کل مورخہ 31 مئی کو ہونے والا پرچہ ترجمتہ القران المجید گروپ سیکنڈ کا وقت 2:30 تا 4:30 ہو گا
جملہ متعلقین (ادارہ جات / طلباء طالبات/ والدین / اساتذہ کرام / سپر وائرزری سٹاف / ریذیڈنٹ انسپکٹرز/ اسپیشل انسپکٹرز (بورڈ ملازمین)کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ثانوی و ا علیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2025 کا 9 مئی کو کینسل ہونے والا پرچہ ترجمتہ القران المجید کل مورخہ 31 مئی 2025 بروز ہفتہ گروپ فرسٹ کا پرچہ 9 بجے اور سیکنڈ گروپ کا پرچہ 2:30 پر شروع ہو گا: اسماء قاسم کنٹرولر امتحانات
بہاول پور: تمام امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے رول نمبر سلپ پر موجود سنٹر اور گروپ کے مطابق پیپر میں حاضری کو یقینی بنائیں۔ کنٹرولر امتحانات
بہاول پور: سنٹر سپریٹنڈنٹس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سیکنڈ گروپ کا پرچہ 2:30 پر شروع کرائیں اور 4:30 پر ختم کروا کر جلد از جلد بنک میں جمع کرائیں تا کہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
بہاول پور: ریذیڈنٹ انسپکٹرز سے درخواست ہے کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر سنٹرز میں ہوا اور پانی کا مناسب بندوبست کریں
بہاول پور: تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پرچہ شروع ہونے سے تیس منٹ پہلے اپنے امتحانی سنٹر میں پہنچ جائیں اگر کوئی امیدوار درج بالا شیڈول کی پابندی نہ کرتے ہوئے پیپر نہ دے گا تو تمام تر ذمہ داری امیدوار پر عائد ہو گی۔ اسماء قاسم کنٹرولر امتحانات
فرخ محمود
ترجمان تعلیمی بورڈ بہاول پور
03017545341
👍
❤️
😂
🙏
😮
😢
99