اہل دل کی دل آویز باتیں 📙
May 18, 2025 at 01:10 PM
پس تنبیہ اور ہوشیاری کی تمام تدبیریں ہو چکیں، اور ایک سوتے ہوتے کو جگانے کے لئے جو کچھ کیا جاسکتا تھا، وہ سب کچھ کیا جا چکا، پر افسوس کہ تمہاری آنکھیں بند ہیں، تمہاری غفلت کا نشہ کسی طرح نہیں اترتا، اور تمہاری موت کی نیند کسی طرح بھی نہیں ٹوٹتی۔ دنیا میں انسان کے لئے عقل و بصیرت ہے، عقلاء کی دانائیاں ہیں، ہادیوں کی ہدایتیں ہیں، واعظوں کے وعظ ہیں، خدا کے مقدس فرشتے ہیں اور رسولوں کی بتلائی ہوئی تعلیمات ہیں، پھر حوادث و تغیّرات ہیں، انقلابات و تبدّلات ہیں، آثار و علائم ہیں، استنباط و استشهاد ہے، لیکن آہ، وہ قوم جس کی غفلت کے لئے یہ سب کچھ بیکار ہے، نہ دنیا کے گزرے ہوئے واقعات میں اس کے لئے کوئی اثر ہے، نہ حال کے حوادث و تغیّرات میں اس کے لئے کوئی پیغام ہے، نہ اللہ کے کلام سے ڈرتی اور کانپتی ہے اور نہ بندوں کی ہدایتوں سے عبرت پکڑتی ہے۔
ابوالکلام آزاد رحمه الله
😢
😥
7