
البرہان حلقاتِ سیرت
May 19, 2025 at 10:34 AM
۱۱ مئی ۲۰۲۵ کو فیصل آباد میں ایک بھرپور سیرت اساتذہ میٹ اپ منعقد ہوا جس میں ظہر سے عشاء تک متعدد سیشنز ہوئے۔ظہر سے عصر القدس ورکشاپ ہوئی جس میں سیرت سرکلز کے طلبہ کے ساتھ ساتھ شہر بھر سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 250 کے قریب افراد نے شرکت کی۔عصر کے بعد فیصل آباد،جھنگ،شورکوٹ،جڑانوالہ سے تشریف لائے ہوئے اساتذہ سیرت سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تدریس کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر بات ہوئی جبکہ طلبہ سیرت کے ساتھ سیرت کی دوہرائی اور سیرت طیبہ کی عملی خدمت کے حوالے سے مذاکرےہوئے۔
مغرب کے بعد روحانی غذا کا بھرپور انتظام تھا کیفیات سے بھرپور ایک مجلس ذکر ہوئی اور قلوب اللہ جل شانہ کے نام نامی کی لذتوں سے آشنا ہوئے۔
ان متعدد سیشنز میں مرکز اسلام آباد سے تشریف لائے ہوئے مرکزی مجلس سیرت کے مسؤول بھائی علی حمزہ،رکن مجلس شوری البرہان مولانا صہیب ضیاء صاحب (ساہیوال)اور البرہان ملتان سے تشریف لائے ہوئے مولانا سحبان تقی صاحب نے بات کی۔
اللہ تعالی اس میٹ اپ کا انتظام کرنے والے تمام مقامی ساتھیوں کو جزائے خیر عطاء فرمائیں۔اور اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں اور ایک ایک امتی تک سیرت طیبہ کا پیغام پہنچنے کا ذریعہ بنائیں
❤️
👍
😂
🙏
53