البرہان حلقاتِ سیرت
البرہان حلقاتِ سیرت
May 27, 2025 at 07:19 AM
*کارگزاری: البرہان سیرت اساتذہ میٹ اپ و القدس آگاہی ورکشاپ, جھنگ* تاریخ: 24/05/2025 مقام: جامع مسجد العثمان مدرسہ عثمانیہ عربیہ، سیٹلائٹ ٹاؤن، جھنگ وقت: عصر تا عشاء الحمدللہ جھنگ میں البرہان کے زیر انتظام حلقات السیرۃ چل رہے ہیں۔وہاں کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ ملاقات اور ‏🇵🇸 فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر دن بدن بڑھتے ہوئے مظالم، بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی، قبلۂ اول بیت المقدس سے ہمارے ایمانی و تاریخی تعلق، مغرب کے گھناؤنے کردار اور مسلمانان عالم کی مجرمانہ بے حسی جیسے انتہائی اہم امور سے متعلق مستند معلومات عوام الناس تک پہنچانے کے لیے *"القدس آگاہی ورکشاپ"* اور اساتذہ سیرت جوڑ کا انعقاد کیا گیا۔ 📢 ورکشاپ کی دعوت جھنگ کے عوام الناس تک پہنچانے کے لیے سیرت اساتذہ مفتی یاسر عرفات، مولانا علی رحیم اور ساتھیوں نے خوب جانفشانی سے محنت فرمائی۔ 🫂 زونل مجلس سیرت کی طرف سے ورکشاپ کی انتظامی سرپرستی کی تشکیل کی روشنی میں مجلس سیرت فیصل آباد کے 9 ساتھی بھائی خرم شہزاد (مسؤول مجلس سیرت فیصل آباد) کی امارت میں اور البرہان ساہیوال سے 4 ساتھی مفتی صہیب ضیاء صاحب (مسؤول زونل مجلس سیرت و رکن مرکزی مجلس شوری البرہان) کی قیادت میں معاونت کیلئے عصر کے وقت جھنگ پہنچ چکے تھے۔ البرہان وہاڑی سے دو ساتھی بھائی ڈاکٹر شہزاد محمود (مسؤول مجلس سیرت وہاڑی) کی امارت میں موسم کی خرابی کے باوجود جواں حوصلے لیے مغرب کے وقت شریک محفل ہوئے جن کا مجاہدہ یقیناً ہم سب کے لیے نظم کے وژن اور مشن کے لیے درپیش چیلنجز کا مردانہ وار سامنا کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کرے گا۔ 🟢ورکشاپ کا آغاز نمازِ عصر کے بعد تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے ہوا۔ 🔹مفتی صہیب ضیاء صاحب نے افتتاحی کلمات سے ورکشاپ کی اہمیت اور کانٹینٹ سے متعلق شرکاء کی رہنمائی فرمائی۔ شدید آندھی اور طوفان میں بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے ورکشاپ کے دوران پروجیکٹر کا ساتھ ٹوٹتا اور جڑتا رہا لیکن *مومن ہو تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی* کے مصداق مقررین کے جوش اور جذبے نے سامعین کے انہماک کو نہ ٹوٹنے دیا۔ 1⃣ *پہلے سیشن* میں بھائی عزیر اظہر نے القدس کی تاریخ، انبیائے کرام علیہم السلام کی نسبت، اور اس سرزمین کے ساتھ مسلمانوں کے قلبی،ایمانی و روحانی تعلق پر گفتگو کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ القدس صرف ایک خطہ نہیں، بلکہ پوری امت کے دل کی دھڑکن ہے۔ اس سیشن کے بعد نمازِ مغرب کا وقفہ ہوا 2⃣ *دوسرے سیشن* میں مولانا صہیب ضیاء صاحب نے شرعی نقطۂ نظر سے پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے متفقہ فتویٰ اور اس کی روشنی میں مسلمانوں کی ذمہ داریوں پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔ 3⃣ اس کے بعد مختصر لیکن پر کیف مجلس ذکر اور دعا کے ساتھ میٹ اپ کا اختتام ہوا۔ 🥙 عشاء کی نماز کے بعد مہمانوں کا اکرام کیا گیا۔ 👥 *شرکاء کی تعداد* تقریباً 100 کے لگ بھگ رہی۔ اکرام کے بعد مفتی صہیب ضیاء صاحب نے فیصل آباد، ساہیوال، وہاڑی کی مجالس سیرت اور جھنگ کی مجوزہ مجلس سیرت کے ساتھیوں اور اساتذہ سیرت کے ساتھ بے تکلفانہ انداز میں گفتگو کا آغاز کیا جو دس بجے شروع ہوئی اور البرہان کے حلقات السیرۃ کے مقاصد ،ان سے نتائج کے حصول کا طریقہ کار اور رجال سازی کی اہمیت جیسے موضوعات پر انتہائی جامع اور پر مغز گفتگو فرمائی جس نے ہر ساتھی کے لیے آئندہ آنے والے دنوں میں ذمہ داریوں کو مزید جانفشانی کے ساتھ ادا کرنے کے شوق کو دو چند کر دیا۔یہ نشست دل نہ چاہتے ہوئے بھی رات ساڑھے بارہ ختم کر کے رخصت ہونے کی اجازت لی گئی۔ 🤲 الله رب العزت ہماری کوتاہیوں کو معاف فرما کر اس ورکشاپ کے اعلیٰ مقاصد میں کامیابی نصیب فرمائے۔ 🤲 *آمین یا رب العالمین!* ✍🏻 عمیر سلیم *البرھان مجلس سیرت فیصل آباد*
❤️ 👍 🙏 45

Comments