
البرہان حلقاتِ سیرت
June 4, 2025 at 01:51 PM
*کارگزاری القدس ورکشاپ, مجلس ذکر اور سیرت طلباء اور اساتذہ جوڑ وہاڑی*
تاریخ: 3 جون 2025بروز منگل
مقام: معہد عثمان بن عفان نیو کینال ویو کالونی
وقت: عصر تا عشاء
القدس ورکشاپ وقت کی پابندی کے ساتھ عصر کے فورا بعد شروع ہوئی ۔جس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔جس میں مقامی ساتھیوں نے تلاوت اور نعت شریف پیش کی
۔
*پہلا سیشن*: ابتدائی بات اور فلسطین کی تاریخی اور شرعی حیثیت پر بات مفتی صہیب ضیاء صاحب (رکن مرکزی مجلس شوری البرہان) نے کی۔
فلسطین کی تاریخی حیثیت اور
امت مسلمہ کی ذمہ داریوں پر مختصر جامع انداز میں شرکاء کی ذہن سازی ہوئی۔
*دوسرا سیشن* : مولانا سبحان تقی صاحب نے طوفان الاقصیٰ اور علماء کا متفقہ فتویٰ جہاد اور ہماری زمہ داریوں پہ مدلل بات کی۔
اس کے بعد نماز مغرب کا وقفہ ہوا
*تیسرا سیشن*: نماز مغرب کے بعد آخری سیشن میں مفتی صہیب ضیاء صاحب نے ہمارے کرنے کے کام کے ساتھ القدس ورکشاپ کو سمیٹا۔
سوال جواب سیشن کے بعد *ذکر کی مجلس* ہوئی جو کہ وہاڑی میں پہلی مجلس تھی۔ذکر بھائی عباس شاہد نے کروایا
عشاء کی نماز کے بعد سب ساتھیوں کو رات کا کھانا کھلایا۔
القدس ورکشاپ میں تقریبا 120 شرکاء تھے جس میں زیادہ تر یونیورسٹی کے طلباء تھے۔
*سیرت سرکلز میٹ اپ*
کھانا کھانے کے بعد اساتذہ اور طلبہ سیرت کو دو الگ الگ حلقوں میں بٹھایا گیا
اساتذہ کے ساتھ مفتی صہیب ضیا صاحب نے حال احوال لینے کے بعد 30 منٹ کی بات میں یہ سمجھایا کہ سیرت طیبہ کی اس تدریس سے کیا نتائج مقصود ہیں۔اور طلبہ کی علمی وعملی ترقی کیسے کو سکتی ہے۔آخر میں حضرت نے اساتذہ کی ساہیوال میں سیرت کیمپ کی تشکیل کی۔
طلبا کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کے ساتھ مولانا سبحان تقی صاحب (ملتان) اور دوسرے گروپ میں بھائی عباس شاہد صاحب (ساہیوال) نے شفقت اور محبت کے ماحول میں طلباء کے حال احوال اور سیرت کی اہمیت پہ بات کی۔ اور طلبا کو سیرت ماڈلز کی تیاری اور سیرت کیمپ کی ترغیب دی
میٹ اپ میں اساتذہ کی تعداد: 6
میٹ اپ میں طلباء کی تعداد: 22.
طلباء کا فیڈ بیک بہت اچھا رہا۔ زیادہ تر یونیورسٹی کے طلباء تھے اور انہوں صرف 3 کلاسسز ابھی سیرت کی پڑھیں تھیں اور ایک کال پہ اس سیشن کے لیے آگئے۔
ملتان سے ہماری معاونت کے لیے 4 ساتھی اور ساہیوال سے 9 ساتھی تشریف لائے۔ اس سے ہمیں احساس ہوا کہ ہم اکیلے نہیں ہیں بلکہ ہماری سپورٹ کے لیے پورا البرہان موجود ہے۔بیرونی طلبہ اور اساتذہ کو رخصت کرنے کے بعد ملتان،ساہیوال اور وہاڑی کے انتظامی ساتھی استاد جی صہیب ضیاء صاحب کے ساتھ بیٹھ گئے
استاد جی کے ساتھ ہماری نشست جو تقریباً 10 بجے کر 30 پہ شروع ہوئی اور 12 بجے ختم ہوئی جس میں حضرت کے ساتھ خوش گوار اور ریلکس ماحول میں گپ شپ ہوئی۔
12 بجے ملتان اور ساہیوال کے ساتھی اپنے مقام کی طرف روانہ ہوئے۔ اللہ پاک ہمارے ان اکابر کا ہمارے پاس آنا قبول فرمائے اور اللہ پاک ہم نااہلوں سے بھی دین کا کام لے لیں۔
شہزاد محمود
مجلس سیرت وہاڑی
❤️
🙏
46