
♥︎𝚀𝗎𝔯ɑ𝖓ⅈc Ꮢ𝖊𝚏𝖊𝘭𝘵ⅈօ𝖓♥︎
June 4, 2025 at 12:57 PM
`قربانی کی کھال قصاب کو بطور اجرت دینا`
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں آپ کے قربانی کے اونٹوں کی نگرانی کروں اور یہ کہ ان کا گوشت ، کھالیں اور جھولیں صدقہ کروں ، نیز ان میں سے قصاب کو ( بطور اجرت کچھ بھی ) نہ دوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہم اس کو اپنے پاس سے ( اجرت ) دیں گے ۔
صحيح مسلم.3180
#عشرة_ذي الحجة_٢٨
#اضحیة