
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 11, 2025 at 04:44 PM
*اسرائیـ.ـلی حکام کا تھیاگو ایویلا کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کا فیصلہ*
فریڈم فلوٹیلا میدلین کے رضاکار تھیاگو کی اہلیہ کو ان کے وکیل کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ:
`"تھیاگو کو 7 دن کے لیے ایک تنگ، تاریک سیل میں رکھا جائے گا جہاں نہ ہوا کی گزر ہے، نہ روشنی، اور نہ ہی کسی سے رابطہ — یہ تمام تر حالات انتہائی غیر انسانی اور تکلیف دہ ہیں۔"`
⚖️ تھیاگو کی وکیل نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر یہ فیصلہ نافذ کیا گیا تو وہ عدالتِ عالیہ میں مقدمہ دائر کریں گی۔
*تھیاگو کی اہلیہ کی اپیل؛*
"میں دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں، تاکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں، عوام، اور بین الاقوامی ضمیر، سب مل کر اس زیادتی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔"
✍🏻 *تھیاگو ایویلا برازیل سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن اور فریڈم فلوٹیلا کے وہ رضاکار ہیں جو پرامن سمندری قافلے "مدلین" کے ذریعے بین الاقوامی پانیوں سے سفر کر رہے تھے تاکہ غـ.ـزہ کا ظالمانہ محاصرہ توڑا جا سکے۔*
اسرائیـ.ـلی فوج نے انہیں دیگر عملے کے ہمراہ بین الاقوامی پانیوں سے اغوا کیا۔ ان کا مقصد نہ صرف مظلوم فلسطیـ.ـنی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا بلکہ غـ.ـزہ تک انسانی امداد پہنچانا اور محاصرے کو عملی طور پر چیلنج کرنا تھا۔
جب مسلم دنیا اور عالمی طاقتیں اور حکومتیں خاموش تماشائی بن رہی، *تب تھیاگو نے اپنی چھ ماہ کی ننھی بیٹی کو پیچھے چھوڑ کر انسانیت کا ساتھ دیا۔* وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ، تمام تر خطرات کے باوجود، میڈلین پر سوار ہو کر اہلِ غـ.ـزہ تک امید اور امداد لے جانے نکلے۔
آج اسی جذبۂ حریت کی پاداش میں تمام کارکنان اغواء ہونے کے بعد اسرائـ.ـیل کی غیرقانونی قید میں ہیں۔ *تھیاگو اور ان کے ساتھیوں کو ناروا سلوک کا سامنا ہے۔ ریما حسن کو بھی تشدد کی دھمکیاں دی جارہی ہے۔ اور تھیاگو کو انفرادی قید جیسے غیر انسانی حربوں کا سامنا ہے۔* ان کی "جرم" صرف یہ ہے کہ وہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوئے۔
‼️ *ایسے میں ہماری خاموشی ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ تھیاگو اور ان کے ساتھی رضاکاروں کی فوری رہائی کے لیے آواز بلند کریں۔*