
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 12, 2025 at 01:11 AM
اطلاعات آ رہی ہیں کہ ایرا ن پر حملے جیسا کچھ بڑا ہونے لگا ہے۔
خبروں کے مطابق امر یکیو ں نے بغداد عراق کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانہ سے اہلکاروں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ یہی کام بعض دوسرے عرب ممالک سے بھی ہونے کی اطلاع ہے۔ پنٹاگون کی جانب سے ایک پیغام جاری ہونے کی اطلاع بھی آ رہی ہے جس میں مشرق وسطی میں موجود امریکی فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ کو امریکہ واپس بلایا جا رہا ہے۔
بعض سورسز یہ اطلاعات بھی دے رہے ہیں کہ خلیج فارس سے گزرنے والے تمام امریکی ٹینکروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ شائد انہی خدشات کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
کیا اس ر ائ یل ایران پر کوئی بڑا حملہ کرنے والا ہے۔ جس کے بعد جواب میں ایران بھی سب کچھ داو پر لگا کر ا مر یکی اثاثہ جات کو نشانہ بنائے گا۔
اللہ خیر کرے۔
مشرق وسطیٰ میں پہلے ہی بہت خو ن بہہ چکا ہے۔ اب امن کی شدید ضرورت ہے۔
عامر خاکوانی