
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 12, 2025 at 12:22 PM
‼️ *دنیا کے 80 سے زائد ممالک کی مختلف مزدور یونینز، یکجہتی کی تحریکوں، اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں پر مشتمل ایک اتحاد نے "عالمی مارچ برائے غـ.ـزہ" کے عنوان سے ایک اقدام کا آغاز کیا ہے۔ اس مارچ کا مقصد رفح بارڈر کی جانب پیدل جانا اور محصور غزہ کے اندر داخل ہونا ہے۔ اس مارچ میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان اور مختلف یورپی ممالک کے دیگر پارلیمان کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔*
تقریباً چار ہزار افراد اس مارچ میں شرکت کر رہے ہیں۔ شرکاء بدھ کے روز قاہرہ پہنچنا شروع ہو چکے ہیں، جبکہ جمعرات تک تمام شرکاء کی آمد مکمل ہو جائے گی۔ وہ *"قافلۂ صمود" کا انتظار کریں گے، جو مغربِ عرب (مراکش، الجزائر، تیونس، لیبیا، موریتانیہ) سے زمینی راستے سے روانہ ہو کر شمالی سیناء کی شہر العریش پہنچے گا،* جہاں سے یہ قافلہ رفح بارڈر کی جانب روانہ ہوگا۔
بدھ کے روز قافلۂ صمود لیبیا میں داخل ہوا تو اسے عوامی سطح پر بھرپور خیرمقدم ملا۔ تاہم اسرائـ.ـیلی حکومت نے اس قافلے کی غـ.ـزہ کے قریب پہنچنے کی کوشش کی شدید مخالفت کی ہے۔ اسرائیـ.ـلی وزیر دفاع کاٹز نے بدھ کو مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ قافلۂ صمود کو غـ.ـزہ کی سرحد تک پہنچنے سے روکے، اور دعویٰ کیا کہ *"اس قدم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔"*
*دوسری جانب اسرائیـ.ـلی مفادات کے تابع مصر کے السیسی نے غـ.ـزہ مارچ میں شامل ہونے کے لئے قاہرہ پہنچنے والے شرکاء کو ملک بدر کرنا شروع کردیا ہے۔۔۔!*