❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 12, 2025 at 12:49 PM
*🔴 عید الاضحیٰ کے سحر میں القسام کا زوردار حملہ، صہیونی فوج کی پناہ گاہ کو تباہ کر کے دشمن کو بھاری جانی نقصان*
خان یونس، غزہ | 6 جون 2025ء —
عید الاضحیٰ کی بابرکت ساعتوں میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کتائب شہداء عزالدین القسام کے مجاہدین نے صہیونی افواج پر ایک زبردست اور تباہ کن حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و نفسیاتی نقصان اٹھانا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق، القسام کے مجاہدین جو صفِ اول سے کامیابی کے ساتھ واپس لوٹے، انہوں نے خان یونس کے شمال میں واقع علاقے السطر، شارع الفلل میں واقع ایک مکان کو نشانہ بنایا، جس میں صہیونی زمینی فوج کی ایک یونٹ خفیہ طور پر مورچہ زن تھی۔
مجاہدین نے اس گھر کو پہلے سے نصب کی گئی بھاری بھرکم اور طاقتور دیسی ساختہ دھماکہ خیز بارودی سرنگوں سے اڑا دیا۔ اچانک اور انتہائی درست نشانہ لگا کر کیے گئے اس حملے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ دشمن کی صفوں میں شدید افراتفری اور خوف و ہراس کی فضا چھا گئی۔
عینی شاہدین اور مجاہدین کے مطابق، حملے کے فوری بعد صہیونی فوج کے ہیلی کاپٹر مسلسل کئی گھنٹوں تک موقع پر پرواز کرتے رہے تاکہ زخمیوں اور ہلاک شدگان کو نکالا جا سکے۔