❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 12, 2025 at 12:59 PM
🔴 حم_اس کے رہنما عبد الرحمن شدید کا بیان: جنوبی نابلس کے علاقے بیتا پر صہیونی آبادکاروں کا مسلح حملہ، اور وہاں کی زمینوں و املاک کو نشانہ بنانا، قابض حکومت کی فاشسٹ ذہنیت اور اس کے غاصبانہ قبضے و جبری بے دخلی کے منصوبے کا تسلسل ہے۔ ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں شہریوں کے گھروں پر دھاوے، ان پر تشدد اور املاک کی تباہی، نہ تو فلسطینیوں کے ثبات قدم کو متزلزل کر سکتی ہے، نہ ہی ان کے حقِ ملکیت سے دستبرداری کا باعث بن سکتی ہے، چاہے قابض اپنی بربریت میں کتنا ہی آگے کیوں نہ بڑھ جائے۔ ہم بیتا کے غیور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے جرأت مندانہ مزاحمت کے ذریعے دہشتگرد آبادکاروں کو پیچھے ہٹنے اور قریبی غیر قانونی بستیوں کی طرف فرار پر مجبور کر دیا۔ ہم تمام فلسطینی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قابض دشمن اور اس کے آبادکاروں کے خلاف ہر سطح پر مزاحمت کو تیز کریں، ان کی سیکیورٹی کے منصوبے درہم برہم کریں اور ان ظالمانہ حملوں کو دوبارہ دہرانے سے روکنے کے لیے مؤثر رکاوٹ بنیں۔ 📆 جمعرات، 16 ذو الحجہ 1446ھ مطابق: 12 جون 2025ء رابطہ:سرکاری ویب سائٹ – تحریک حم_اس

Comments