
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 12, 2025 at 01:04 PM
*فلسطین کی سرزمین پر مزاحمت کی نئی ضرب*
گزشتہ روز جنوبی غزہ کے علاقے القرارة، شمالی خان یونس میں کتائب شہید محمد الضیف کے مجاہ-دین نے قابض صہیونی فوج کے ایک سپاہی کو بھرپور نشانے پر لیتے ہوئے زخمی کر دیا۔ دشمن نے اپنے فوجی کو نکالنے کے لیے فوری طور پر ہیلی کاپٹر روانہ کیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مزاحمت کی گولہ بارود سے بھرپور ضرب نے انہیں گہرے زخم دیے ہیں۔
اسی شام، سرایا القدس کے شیروں نے ایک اور زوردار کارروائی کرتے ہوئے خان یونس کے مشرقی محاذ پر گھسنے والی صہیونی فوج کی D9 بُلڈوزر کو ایک مہلک بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، جو پہلے سے ہی مجاہ-دین نے بچھا رکھی تھی۔
یہ کارروائیاں محض جھڑپیں نہیں بلکہ ایک ناقابلِ شکست پیغام ہیں کہ غزہ ہرگز نہیں جھکے گا بلکہ ہر انچِ ارض مقدس پر مزاحمت ہے، ہر قدم پر موت دشمن کا مقدر ہے۔ یہ ہے عزمِ فلسطین اور پکارِ مزاحمت ۔