DISTRICT👮‍♂️POLICE🚓QUETTA
DISTRICT👮‍♂️POLICE🚓QUETTA
June 11, 2025 at 04:01 PM
کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ عسکری پارک میں ناروا سلوک، انتظامیہ غفلت کی انتہا پر تفریح کے واحد مقام پر بدانتظامی، رشوت، اور اوباش عناصر کی سرپرستی کا انکشاف کویٹہ شہر میں واقع عسکری پارک جو عوامی تفریح کا واحد بڑا مرکز سمجھا جاتا ہےبدانتظامی، بدتمیزی اور رشوت لیکر اوباش عناصر کی سرپرستی کا گڑھ بن چکا ہے پارک انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کے ساتھ نہ صرف ناروا سلوک کیا جا رہا ہے بلکہ ان سے ناجائز رقوم بھی وصول کی جا رہی ہیں شہریوں کے مطابق پارکنگ میں محض ایک موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے بھی 100 روپے وصول کیے جاتے ہیں، جو سراسر زیادتی ہے۔جبکہ ضلعی انظامییہ کے ریٹ لسٹ کے مطابق ایک موٹرسائیکل پارکنگ کی 20 روپے ہیں جبکہ تشویشناک بات یہ ہے کہ پارک انتظامیہ کی ملی بھگت سے پیسے لے کر اوباش اور بدتمیز نوجوانوں کو پارک میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے جہاں وہ فیملیز کو ہراساں کرتے ہیں اور ان کے تصویریں ویڈیوز بھی بناتے ییں گزشتہ روز پیش آنے والے ایک واقعے میں ان ہی نوجوانوں نے ایک گھرانے کو ہراساں کیا، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر محض رسمی کارروائی کر کے معاملہ رفع دفع کر دیاشہریوں اور متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس بدسلوکی اور عدم تحفظ سے تنگ آ چکے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عسکری پارک انتظامیہ کے خلاف فوری اور سخت ترین کارروائی کی جائے تاکہ عوامی تفریحی مقامات کو محفوظ اور باعزت بنایا جا سکے جبکہ اس ٹھکیدار سے پارک کا ٹھیکہ واپس لیا جائیں جو بلوچستان کے روایت سے مکمل طور پر لاعلم اور پیسوں سے محبت کرنے والی ہے
👍 ❤️ 😢 15

Comments