ApnaDeraTV
ApnaDeraTV
May 27, 2025 at 11:44 AM
دلخراش واقعہ آج، 27 مئی 2025 کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مریالی کے محترم استاد، جناب عامر بلال (STT)، کو چھٹی کے بعد سکول سے واپسی پر وینسم کالج کے سامنے کچھ آوارہ طالب علموں نے گولی کا نشانہ بنایا۔ یہ افراد پیپر کے بعد وہاں غنڈہ گردی میں ملوث تھے۔ وہاں پر حسب روایت پیپر کے بعد ڈھول کی تھاپ پر پٹھان طلبہ ناچ رہے تھے اور ٹریفک بھی رکاوٹ ڈالی ہوئی تھی شدید زخمی استاد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا آپریشن کیا گیا۔ تمام اساتذہ اور طلبہ سے ان کی صحت یابی کے لیے پرخلوص دعا کی پرزور اپیل کی جاتی ہے۔ عامر بلال صاحب ایک نہایت ملنسار اور مخلص انسان ہیں، اور سبھی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ اس کے ساتھ ضلعی انتظامیہ سے پر زور اپیل ہے کہ افراد کو قانون کے تحت سخت سے سخت سزا دی جائے۔
Image from ApnaDeraTV: دلخراش واقعہ  آج، 27 مئی 2025 کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مریالی کے ...
😢 🤲 🙏 👍 ❤️ 😭 😮 😂 55

Comments