
ApnaDeraTV
June 4, 2025 at 02:12 PM
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان
ڈیرہ: ہمت اڈے کے مقام پر ڈوبنے والے لڑکے کی نعش ریسکیو 1122 نے دوسرے روز کامیاب سرچ آپریشن کے بعد برآمد کر لی
ڈیرہ: ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی غوطہ خور ٹیم نے دریائے سندھ میں ڈوبنے والے 13/14 سالہ محمد فیضان ولد عصمت اللہ کی نعش دوسرے روز کامیاب سرچ آپریشن کے بعد برآمد کر کے لواحقین کے حوالے کر دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہمت والی (ہمت اڈہ) کے مقام پر بھینسیں چرانے والے لڑکے کے ڈوبنے کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے فوری رسپانس دیتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ ابتدائی سرچ آپریشن میں بوٹنگ اور مقامی تکنیک "کونڈہ" کے ذریعے ممکنہ مقام پر تلاش جاری رہی، تاہم اندھیرا ہونے کے باعث آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔
آج دوسرے روز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا، جو چند گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد کامیابی سے ہمکنار ہوا، اور ڈوبنے والے لڑکے کی نعش تلاش کر کے لواحقین کے سپرد کر دی گئی۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریا کے قریب انتہائی احتیاط برتیں، خصوصاً بچوں کو تنہا پانی کے قریب نہ جانے دیں۔ ریسکیو 1122 ہر ممکن مدد اور فوری رسپانس کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
اعزاز محمود
ترجمان ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان
😢
❤️
🤲
👍
🙏
😭
😮
32