🎁 Islamic Information 🎁
🎁 Islamic Information 🎁
May 23, 2025 at 08:47 AM
*🌸 «أَلَنْتَ لَهُ الْكَلَامَ» 🌸* *📌 اس سے نرمی سے بات کی:* بہترین نصیحت ملاحظہ فرمائیں اور بطورِ *صدقہ جاریہ* احباب کو بھی مطلع کریں *💎 عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے اندر آنے کی اجازت چاہی تو آپ ﷺ نے فرمایا: اسے اجازت دو، فلاں قبیلہ کا یہ برا آدمی ہے۔ جب اندر آیا تو آپ نے اس کے ساتھ نرمی سے گفتگو کی۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کو اس کے متعلق جو کچھ کہنا تھا وہ کہا، پھر اس کے ساتھ نرم گفتگو کی۔ فرمایا: عائشہ! وہ بدترین آدمی ہے جسے لوگ اس کی بدکلامی کے ڈر سے چھوڑ دیں* *📚 صحیح بخاری: 6054* 🌹 `«ائْذَنُوا لَهُ بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ»` اسے اجازت دو، فلاں قبیلے کا یہ بُرا آدمی ہے: *جس کا بُرا ہونا معروف ہو اس کے بُرائی سے اس کی غیر موجودگی میں کسی کو متنبہ کرنا جائز ہے، یہ غیبت میں شمار نہیں ہوتا* 🔵 بُرے انسان سے مخاطب ہوتے وقت *نرمی سے پیش آئیں*، ممکن ہے آپ کی *نرمی سے متاثر ہو کر بُرائی سے باز آ جائے*۔ کیونکہ *بدترین ہے وہ شخص جس کی بدکلامی کے ڈر سے لوگ اسے چھوڑ دیں* 🥏 https://bit.ly/IslamInUrdu
Image from 🎁 Islamic Information 🎁: *🌸  «أَلَنْتَ لَهُ الْكَلَامَ»  🌸* *📌 اس سے نرمی سے بات کی:* بہترین...

Comments