
🎁 Islamic Information 🎁
June 1, 2025 at 12:56 PM
*🍄 "لَا يُضَحَّى بِالْعَرْجَاءِ" 🍄*
📌 قربانی کی 6 شرائط۔ ابتدائی 2 کا ذکر گزر چکا
3️⃣ `قربانی کا جانور 4 عیوب سے پاک ہونا چاہیے`
*💎 ایسے جانور کی قربانی نہ کریں جس کا لنگڑا پن واضح ہو، جس کا اندھا پن واضح ہو، جس کی بیماری واضح ہو، اور نہ ایسے لاغر و کمزور جانور کی قربانی کی جائے جس کی ہڈی میں گودا نہ ہو*
📚 `جامع ترمذی: 1497`
*🔴 آنکھ میں واضح اور ظاہر عیب*۔ یعنی جس کی آنکھ بہہ چکی ہو یا باہر نکلی ہوئی ہو، یا آنکھ مکمل سفید ہو
*🔴 واضح بیمار جانور*۔ مثلًا وہ بخار جس کی بناء پر اس کے چرنے کی چاہت ہی ختم ہو جاتی ہے، یا واضح اور ظاہر خارش جو اس کے گوشت کو خراب کر دینے والی ہو، اور گہرا زخم جو اس کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہو يا ايسی دوسری بیماریاں
*🔴 واضح طور پر پایا جانے والا لنگڑا پن*۔ وہ لنگڑا پن جو اسے سیدھا اور صحیح چلنے سے روکے اور مشکل سے دوچار کرے
*🔴 گودے کو زائل کرنے والی کمزوری*
4️⃣ `وہ جانور قربانی کرنے والے کی ملکیت ہو یا پھر شریعت یا مالک کی جانب سے اجازت ہو`
*🔴 جو جانور ملکیتی نہ ہو اس کی قربانی صحیح نہیں*، مثلا غصب یا چوری کردہ جانور اور اسی طرح غلط دعوے سے لیا گيا جانور، کیونکہ *اللہ کی معصیت کے ساتھ اس کا تقرب حاصل نہيں ہو سکتا*
🌸 جب عادتًا قربانی ہوتی ہو اور نہ کرنے سے یتیم کی دل آزاری ہوتی ہو تو *یتیم کیلئے اس کے مال سے والی کی جانب سے قربانی* کرنا صحیح ہے
🌸 موکل کی جانب سے *وکیل اپنے موکل کی اجازت اور اس کے مال سے قربانی کرنا صحیح* ہو گا
🥏 https://bit.ly/IslamInUrdu
📝 جاری ہے...
❤️
👍
2