🎁 Islamic Information 🎁
🎁 Islamic Information 🎁
June 4, 2025 at 02:11 PM
*🌟 صومِ عرفہ کب؟ 🌟* 📌 مطلع مختلف ہونے كی بنا پر چاند بھی مختلف ہيں، مثلا جب "مكہ مكرمہ" ميں چاند ديكھا گيا تو اس كے مطابق يہاں 9 تاريخ ہو گی، اور كسی دوسرے ملک ميں *مكہ سے ايک دن قبل چاند نظر آيا تو ان كے ہاں مکہ کے اعتبار سے دسواں دن يومِ عرفہ ہو گا*، جبکہ عید کے دن روزہ ركھنا جائز نہيں۔ اسی طرح اگر رؤيت مكہ سے ليٹ ہو اور مكہ مكرمہ ميں 9 تاريخ ہو تو ان كے ہاں چاند كی 8 تاريخ ہو گی تو وہ اپنے ہاں 9 تاريخ كے مطابق روزہ ركھيں گے جو كہ مكہ كے حساب سے 10 تاريخ بنے گی 🌍 جيسا كہ *طلوع و غروب ميں ہر علاقے كے لوگ اسی علاقے كا اعتبار كرتے ہيں*، اسی طرح مہينہ كی توقيت بھی يومی توقيت كی طرح ہی ہو گی 🌹 `كتاب و سنت سے دلائل:` *📖 تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو پائے اسے روزه رکھنا چاہیے* 📚 `سورۃ البقَرہ: 185` *💎 جب چاند ديكھو تو روزہ ركھو اور جب اسے ديكھو تو عيد كرو* 📚 `صحيح بخاری: 1900` ♻️ یعنی *جو اس مہينہ كو نہ پائے اس پر روزہ نہيں اور نہ ہی عيد ہے* ♻️ رہا قياس تو اس بارے ميں گزارش ہے كہ: اس ليے كہ *ہر ملک ميں وقتِ سُحور و فُطور اس كے مطلع كے اعتبار سے عليحدہ ہوتا ہے*، جیسا كہ اہلِ مشرق اہلِ مغرب سے پہلے سحر اور افطار كريں گے، اسی طرح ماہانہ روزہ ركھنے اور چھوڑنے ميں بھی ايسا ہی ہو گا اس ميں كوئی فرق نہيں *♻ جب مختلف رياستيں ايک ہی ملک كے ماتحت ہوں اور اس ملک كے حاکم نے روزہ ركھنے كا حكم ديا يا افطار كرنے كا حكم ديا تو اس كا حكم ماننا واجب ہو گا*، اس ليے كہ يہ مسئلہ اختلافی ہے اور حاكم كا حكم اختلاف ختم كر ديتا ہے 🔵 اس بناء پر آپ *اسی طرح روزہ ركھيں اور عيد منائيں جس طرح اس ملک كے لوگ مناتے ہيں جہاں آپ رہائش پذير ہيں*، اور اسی طرح *يومِ عرفہ کا روزہ ہر علاقے والے اپنی رؤیت کے حساب سے عید سے 1 دن قبل 9 ذوالحج کو رکھیں گے* (واللہ تعالیٰ اعلم) 🥏 https://bit.ly/IslamInUrdu 📝 صوم یومِ عرفہ کی فضیلت آئندہ بیان کی جائے گی ان شاء اللہ
♥️ ❤️ 👍 🙏 4

Comments