
Senator Azam Swati
May 21, 2025 at 01:19 PM
*انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد*
پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی عدالت میں پیش
انسداددہشت گردی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی
اعظم خان سواتی نے تھانہ نون اور ترنول کے مقدمات میں حاضری لگائی
اعظم سواتی صاحب تھانہ نون کے مقدمہ میں 1 ہزار سے زائد ملزمان ہیں مگر چلان بس آپکا آیا ہے، جج طاہر عباس سپرا
*عدالت نے اگلی سماعت پر مقدمہ کے تفتیشی کو طلب کرلیا*
تفتیشی پیش ہوکر وضاحت کرے کہ باقی ملزمان کے چالان کا کیا اسٹیٹس ہے، عدالت
پراسیکوشن برانچ برانچ بھی چیک کرے انکی طرف سے چالان کی کیا صورتحال ہے، جج کی پراسیکیوٹر کو ہدایت
عدالت نے دونوں مقدمات میں سماعت 24 جون تک ملتوی کردی.