اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 8, 2025 at 12:21 AM
وڈے چوہدری کا ساڑھے تیرا لاکھ کا بیل ذبح ہو چکا تھا۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K
دھڑا دھڑ بوٹیاں بن رہی تھیں۔
قریب ہی چار بڑے سائز کے بکرے بھی قربان ہو چکے تھے۔
کوٹھی کے گیٹ پر ایک یتیم خانہ بدوش بچی کھڑی تھی۔
بیمار ماں کے منع کرنے کے باوجود وہ ایک تھیلا اٹھا لائی تھی۔
کئی دفعہ اسے ڈانٹ پڑ چکی تھی۔ کے ابھی گوشت نہیں بنا بھاگ جا۔ لیکن وہ پھر بھی کھڑی رہی۔
کافی دیر بعد مایوس ہو کر آخر کار وہ واپس پلٹ آئی۔
واپسی کا سفر کافی تھکا تھکا سا تھا۔
دوپہر۔ ڈھل چکی تھی۔ شام ہونے کو تھی۔
وہ اپنے جھونپڑی کے قریب پہنچ چکی تو اچانک اس کو رک جانا پڑا۔ایک چھوٹی وین اس کے قریب آ کر رک گئی۔
چار نوجوان اترے۔
اور بڑی اپنائیت سے دو بڑے پیکٹ گوشت کے اس کی طرف بڑھا دئیے۔
ایک لمحے کو اس کی سمجھ میں کچھ نہ آیا
اس کی حیرانی قائم تھی جب انہوں نے دونوں پیکٹ اس کو تھما دیئے۔اور واپسی کی راہ لی۔
بہترین گول کول بوٹیوں کے وزنی پیکٹ دیکھ کر وہ یکدم مسرت کے ساتویں آسمان پر پہنچ گئی۔
اس کا تھیلا بھر چکا تھا۔
اور خوشی سے چھوٹا سا دل بھی۔
✍️✍️✍️
❤️
😢
👍
🤲
🇵🇸
🫀
53