اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 9, 2025 at 08:32 AM
ﺍﻟﺴَّـﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـﺎﺗُﻪ عید کا آج تیسرا اور آخری دن قربانی کی خوشبو اور فضاؤں سے مہک رہا ہے۔ عید الاضحیٰ کا اصل پیغام قربانی سے قُرب ملتا ہے۔ محبت میں قربان کرنا پڑتا ہے، کبھی اپنے جذبات کو، کبھی خواہشات کبھی رشتے، کبھی سب سے پیاری چیز پر بدلے میں اللّٰہ کا قرب مل جاتا ہے۔اگر مطلوب اللّٰہ کی رضا ہو۔ سنّت ابراہیم ہو۔۔دنیا میں آزمائش اُنہیں کے لیئے ہے جنہیں الله چاہتا ہے ـ اور قربانی و صبر وہی کرتے ہیں جو الله کو چاہتے ہیں۔ اپنے اقوال و اعمال کو قابل قدر بنانا ہے۔ تو روزانہ قرآن و سنت سے رہنمائی لیں۔ نماز قائم کریں۔ سب سے زیادہ غفلت نماز ہی میں تو ہوتی ہے۔۔ ہمارا حال تو یہ ہے کہ مدینہ پاک میں جا کر لوگ مغفرت طلب کرتے ہیں۔اور وہاں مرنے کی آرزو رکھتے ہیں۔یعنی خواہش ایسی کہ مدینہ میں دم نکلے۔۔ حقیقت ایسی کہ یہاں پڑوس کی مسجد جانے میں دم نکلے۔ خدارا مسجدیں آباد کریں۔۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے اللہ کریم أپ کو اپ سے منسلک ہر رشتے کو ایمان و ہدایت کی سلامتی ، صحت و تندرستی، خیر و عافیت، نیکیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔ الہی تمام حج و قربانی کرنے والوں کی حج و قربانی کو مقبولیت سے سرفراز فرما۔ اور وہ کہ جو چاہ کر بھی ان عبادتوں کو انجام نہ دے سکے۔ اللہ ان کو اپنے غیب کے خزانے سے چاہت کا صلہ عطا فرما۔ اور آئندہ توفیق سے بہرہ مند فرما۔ اپنے نیک بندوں کی دعاؤں میں ہمارا حصہ مقرر فرما۔ آمیــن ثم آمیــناردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝. https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K .
❤️ 🇵🇸 💐 🤲 5

Comments