اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 10, 2025 at 12:18 AM
پاکستان کی ایک مشہور موبائل فون کمپنی کو ایک اشتہار چاہیے تھا‘
https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K
یہ لوگ اس قسم کا اشتہار بنوانا چاہتے تھے جس میں نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں سے کہا جائے آپ ہمارا فری نائیٹ پیکیج لیں اور ساری رات اپنے ’’لورز‘‘ سے گفتگو کرتے رہیں‘ یہ لوگ اپنی اشتہار کمپنی کے ساتھ امجد اسلام امجد کے پاس آئے۔
امجد صاحب ان دنوں معاشی مسائل کا شکار تھے‘ انھیں پیسوں کی ٹھیک ٹھاک ضرورت تھی‘ یہ آئیڈیا جب ان کے سامنے رکھا گیا تو یہ مسکرائے اور معذرت کر لی‘ اشتہاری کمپنی کا مالک ان کا فین اور دوست تھا‘ اس نے وجہ پوچھی تو امجد صاحب کا جواب تھا’’ میں خود بیٹیوں کا باپ ہوں‘ کیا میں یہ چاہوں گا میری بیٹی موبائل پر ساری رات کسی غیر مرد سے بات کرتی رہے؟ یہ اشتہار پورے ملک کی اخلاقیات تباہ کر دے گا لہٰذا میں اس گناہ میں شریک نہیں ہو سکتا‘‘۔
امجد اسلام امجد ایک نامور پاکستانی شاعر، ڈراما نویس، اور ادیب تھے، جنہوں نے اردو ادب میں گہرا اثر چھوڑا۔ وہ 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 10 فروری 2023 کو وفات پا گئے۔
امجد صاحب کا انکار ہمیں سکھاتا ہے کہ جب ہم صحیح اور غلط کے فرق کو پہچان کر درست راہ کا انتخاب کرتے ہیں، تو ہمارا ٹیلنٹ بھی ایک مثبت سمت میں پروان چڑھتا ہے۔
یہی زندگی کی اصل کامیابی ہے کہ اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہیں اور اپنی صلاحیتوں کو درست جگہ پر استعمال کریں۔
❤️
👍
👏
🇵🇸
💐
💯
🤲
20