اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 10, 2025 at 10:03 AM
*قرآن سے الفاظ کو توڑ کر عجیب و غریب نام رکھنے کا ٹرینڈ* . https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K .والدین نے اپنے بچے کا نام نِرتضیٰ رکھا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ پورے پاکستان میں کسی بچے کا ایسا نام نہیں ہے۔ یہ نام انھوں نے سورۃ الجن میں"إلا مَنِ ارْتضیٰ" سے "مَن" کی ن کو ارتضیٰ سے ملا کر بنایا ہے۔🤔 ایک صاحب نے بیٹی کا نام وریشہ رکھا۔۔اور پوچھنے پر بتایا کہ قرآنِ کریم کی آیت يَا بَنِي آدَمَ قَدْ أَنْزَلْنا عَلَيْكُمْ لِباسًا يُوارِي سَوْآتِكُمْ وَ رِيشًا سے لیا گیا ہے۔🙏 بسما نام سنا تو پوچھا کہ اس کے کیا معنی ہیں؟ جواب آیا کہ بسم اللہ سے بسما نکال لیا ہے. منہا نام سنا تو موصوف کہنے لگے قرآن میں آیا ہے:منھا خلقنکم🤭 فیس بک کھولی تو ایک نام نظر سے گزرا "حائضہ"😥 سلمهاد کے نام سے ہماری ایک پڑوسن ہے۔جو بئس المہاد سے مستعار لیا گیا ہے۔ جبکہ ایک اور پڑوسن کا نام ریب المنون ہے۔🤔 ایک صاحب نے بیٹے کا نام امشاج رکھا ہوا تھا..دعویٰ تھا کہ قرآن سے رکھا ہے ۔من نطفۃ امشاج.... 😭 ایک نام ہے "رانخان"🤫 اور اصمعی وقت انجینئر مرزا کے نزدیک ران کو عربی میں پٹ کہتے ہیں،لہذا عربوں کو اگر یہ نام رکھنا ہے تو اپنا نام "پٹ خان"رکھیں۔۔😀 بچیوں میں تو"من تشاء" نام آج کل عام رکھاجاتا ہے۔کچھ تو "حشفہ" بھی رکھ لیتے ہیں 😥 ایک صاحب نے بتایاکہ بیٹی کا نام سفھاء رکھا۔پوچھنے پر بتایا قرآن میں آیا ہے 😭 ایک صاحب ملے تو کہنے لگے۔میں اپنے بیٹے کا نام محمد شوال رکھوں گا اگر بیٹی ہوئی تو"بی بی ربیع الثانی"رکھوں گا۔😛 ہمارے ہاں دو بھائی ماشاءاللہ اور ان شاءاللہ کے نام کے ہیں میں نے کہا تیسرا چوتھا نہیں اگر ہوتا تو الحمدللہ کے بعد استغفرُللہ رکھ لیتے 😛 ایک صاحب نے قرآن سے دیکھ کر اپنی بیٹی کا نام "قمل" رکھا تھا 🤭🤭 ہمارے پڑوس میں ایک بچی کا نام "ھذا" تھا.جو قرآن سے نکالا گیا تھا۔ شکر ہے ایسے لوگوں کی انگلی "خنزیر" پر نہیں ٹھہرتی۔😂 ایک عورت کا نام"ولا جان" تھا جو کہ انس و لا جان سورہ رحمان سے لیا گیا تھا 😥 نِعْمَل بھی کافی رکھا جانے والا نام ہے۔۔یہ بھی نعم العبد سے مستعار لیا گیا ہے۔ ایک طالب علم کا نام تھا "سجیل" انتہائی کند ذہن غبی تھا۔جب نام تبدیل کروانے پر بہت زور دیا تو اس کی والدہ کسی صورت نہیں مانی کہ یہ استخارے کے ذریعے قرآن سے تلاش کیا ہے 😭 انعمتَ نام تو کئی لڑکیوں کا عام ہوچکا۔ بہن بھائیوں کے ملتے جلتے نام رکھنا بھی بڑا خطرناک شوق ہے،ہماری والدہ کے پاس ایک خاتون آئی اور پوچھا کہ معیشہ نام کیسا ہے ضرور رکھنا ہے وجہ پوچھی تو کہا کہ بہن کا نام علیشہ ہے۔👏 وہ ایک واقعہ مشہور ہے کہ ایک شخص نے اپنے بیٹوں کے نام ہم قافیہ رکھے تھے، سلیم ، شمیم اور نسیم ،چوتھا بیٹا ہوا تو اسکا نام رکھا زنیم۔۔۔😭 ایک خاتون نے اپنی بچی کا نام ھُنَّج رکھا،پوچھا یہ کہاں سے آیا ہے تو فرمایا قرآن میں ہے، پوچھا گیا کہاں تو کہا"وھدیناہ النجدین"🤫 ہمارے کلاس فیلو کے والد کا نام حاجی زقوم تھا 😂 قرآن مجید میں شیطان، غاسق، خناس اور دوسرے نام بھی موضوع کے مطابق ذکر ہوئے ہیں۔ ایک جاننے والے نے جو خود کو استاذ العاملین کہلواتا ہے۔اس نے ایک بچے کا نام "غاسق" رکھ دیا۔ اسے پوچھا اس کا مطلب ؟ کہتا قرآن کا لفظ پے۔میں نے کہا قرآن میں تو شیطان کا لفظ بھی آیا ہے 😂 ایک فیملی نے اسی عجیب و غریب شوق میں اپنی بیٹی کا نام زانیہ رکھ دیا۔۔دو سال کے بعد کسی اہل علم نے ان کو توجہ دلائی تو انھوں نے رجوع کیا 😘 ایک صاحب نے قرآن سے دیکھ کر اپنی بیٹی کا نام "قمل" رکھا تھا 🤭🤭 ایک صاحب پوچھنے لگے کہ جناب مقعد کیسا نام یے اگر بچہ کا رکھ لیا جائے؟😂اب آپ ہی بتائیے ہم کیا کہتے 😥 اب آج کل جرنیلوں کی واہ واہ چل رہی ہے تو خدانخواستہ کوئی وفجرنا الأرض سے جرنل اخذ نہ کرلے🙏 یوں ہی ٹرینڈ چل پڑا تو قرآن سے نکل کر حدیث اور فقہی کتابوں میں آئیں تو ثیبہ،باکرہ بھی عمدہ نام قرار پائیں گے 🤔 شکر ہے کہ لفظوں کو توڑ کر منفرد نام رکھنے کا یہ ٹرینڈ عام نہیں ہوا ورنہ جلد ہی سِلخناس، نِر رجیم، ہُش شیاطین، رانخان، رُلقادری اور صِم منیر جیسے نام کے بچے اسکول اور نادرا والوں کا منہ چڑا رہے ہوتے۔ تو بھائیو اور بہنو! بچوں کے نام رکھنے سے پہلے کسی مستند عالم سے ضرور مشورہ کر لیا کریں۔۔ اگر آپ کا اس سلسلے میں کوئی مشاہدہ ہو تو ضرور شئیر کریں۔۔ شکریہ۔ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ
👍 😢 😂 ❤️ 💯 🔥 😮 😰 24

Comments