اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 11, 2025 at 01:19 PM
ہم نے سسرال والوں کے برا ہونے کی تو بہت باتیں کر لیں لیکن ان لڑکیوں کا کیا جن کا میکہ سسرال سے بھی بدتر نکلتا ہے؟ . https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K .جنہیں رخصتی کے وقت یہ کہہ کر گلے سے الگ کیا جاتا ہے کہ اب تمہارا جینا مرنا تمہارے سسرال میں ہے۔ وہ تمہیں جلتے انگاروں پر کھڑا کردیں تو کھڑی رہنا، پلٹ کر میکے کی طرف نہ آنا کہ اب سے تم ہماری نہیں رہیں۔ میں نے ایسے بڑے کیسز دیکھے ہیں جن میں کئی بیٹیاں اپنی زندگی کی جنگ اکیلی لڑ رہی ہوتی ہیں کہ انہیں اپنے میکے کی طرف سے کوئی اسپورٹ نہیں ہوتی۔ جو کئی کئی مہینوں تک اپنے ماں باپ سے ملنے نہیں جاتیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ "میکے لوٹ آنے پر استقبال کے جو گیت گائے جاتے تھے، وہ سارے جھوٹے ہیں۔" ایک لڑکی بڑی مشکل میں تھی، ماں سے دل کا حال کہنے لگی۔ جنم دینے والی ماں نے کہا کہ "یہ تو ہمیں پہلے ہی پتا تھا کہ تم گھر نہیں بسا پاؤ گی۔" سوچو! لڑکی کے دل پر کیا گزری ہوگی۔ ایک بیٹی باپ کے گلے سے لگ کر بس رونا چاہتی ہے لیکن باپ کہہ دیتا ہے کہ "تمہاری میت ہی سسرال سے اٹھے گی تبھی میں سرخرو رہوں گا" سوچو! زندہ درگور ہونا اور کیا ہوتا ہے۔ بھائی بڑا سہارا ہوتے ہیں لیکن جن کا یہ سہارا ہی انہیں بے آسرا کر دے اور کہے کہ "روز روز منہ اٹھا کر کیوں آجاتی ہو یہاں۔" سوچو! دکھیاری اپنا زخمی دل لے کر اب کس کے پاس جائے؟ وہ جو پہلے سے ستائی ہوئی اپنے لیے ایک پناہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے میکے تک لہولہان پیروں سے آتی ہے، اس پر دروازہ نہ کھولا جائے تو میکہ موت کا ذمہ دار کہلائے یا نہ کہلائے؟ بیاہ دینے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اب تم اگلوں کے حوالے، وہ جیسا مرضی سلوک کریں تم اف تک نہیں کہو گی اور واپس آنے کا تو سوچو گی بھی نہیں۔ بیاہ دینے کا مطلب تو یہ ہونا چاہیے کہ دیکھو بیٹا! تمہیں اس گھر سے صرف رخصت کیا جارہا ہے، یوں نہیں کہ تم پر یہ دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ تمہیں زمانے کی گرم ہوا چھوئے تو ماں کا آنچل تمہارے لیے ہمیشہ ٹھنڈا رہے گا۔ تمہارا باپ تمہاری ڈھال بنے گا اور تمہارا بھائی تمہیں گرنے سے بچائے گا۔ تم بس دستک دینے میں جھجک نہ کرنا۔ بیٹی کو زندہ قبول کرنا سیکھیں، کندھا تو ہم کسی غیر کے جنازے کو بھی دے دیتے ہیں۔
😢 ❤️ 👍 💯 🇵🇸 🥹 23

Comments