اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 11, 2025 at 05:36 PM
*⏤͟͟͞͞★🤍⃟ `حقوق زوجین`* 🕊️⏤͟͟͞͞★* `🔮بیوی کی صفات میں سے اہم صفات`🔮 ~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~ . https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K .🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸 اکثر اوقات تقوی، پرہیزگاری، آداب وغیرہ پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ اور یہ باتیں معروف ہیں، چونکہ بیوی کا تعلق ظاہراً اپنے شوہر سے ہوتا ہے. لہٰذا، شوہر اور بیوی کے مابین کچھ باتیں سپردِ قلم کروں گا۔ 1۔۔۔بیوی،شوہر طبیعت کو سمجھنے والی ہو۔ 2۔۔۔ شوہر کے قول کو ترجیح دے(دیگر انسانوں کے اقوال پر)۔ 3۔۔۔ شوہر کے خلاف کسی کی کوئی بات برداشت نا کرے۔ 4۔۔۔ جب وہ کام سے آئے تو` جَلی کَٹی` سنانے کے بجائے خریت دریافت کرے۔ 5۔۔۔ شادی کے ابتدائی ایام میں بڑے بڑے دعوے نا کرے۔ 6۔۔۔ شوہر سے اسکی حثیت کے موافق مطالبے کرے۔ 7۔۔۔ مائکے جا کر ذیادہ دن نا رکے(جتنے دن شوہر کہے خاموشی سے مان لے)۔ 8۔۔۔ سسرال اور شوہر کی باتیں دیگر کسی بھی رشتے دار حتّیٰ کہ اپنے والدین تک بھی نا۔پہنچائے۔ 9۔۔۔ شوہر پر شَک کرنے سے بہتر ہے اچھے الفاظ کے ساتھ اپنا شُبہ اس سے کنفرم کر لے۔ 10۔۔۔ کسی بھی قریبی یا غیر قریبی رشتہ دار کے کہنے پر ` شوہر کے عیب ظاہر نا کرے`۔ 11۔۔۔ شوہر کے لیے انتہائی عزت والے جملے بولے(خاص کر رشتہ داروں کے سامنے)۔ 12۔۔۔ اگر شوہر کے مالی معاملات ڈِسٹرب ہوں تو ہر وقت پیسوں کا رونا نہ روتی پِھرے۔ 13۔۔۔ اگر شوہر کی آمدنی قلیل ہو تو اسکے گِلے شِکوے رشتہ داروں سے نا کرے۔ *بیوی کے لیے 2 ایسی صِفات کہ شوہر بھی اسکا گرویدہ رہے:* 1۔۔۔ ممکن ہو تو شوہر کے سامنے سادگی کم اختیار کرے(یعنی بن سنور کر رہے؛فقط، شوہر کے سامنے)۔ 2۔۔۔جب شوہر پریشان ہو تو حکمتِ عملی سے اسکو یہ یقین دلائے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ یہ موضوع اپنے اندر ہی کثیر موضوعات سمیٹے ہوئے ہے؛ لہٰذا اسی پر اکتفاء کیجیے۔ اوپر پیش کئے گئے نکات بہت سارے مشاہدات و تجربات کا ماخذ ہیں۔ ان شاءاللہ، ان پر عمل مفید ہی رہے گا۔
❤️ 👍 🇵🇸 💯 20

Comments