Multan Discovery HD
Multan Discovery HD
June 11, 2025 at 07:55 AM
*پنجاب حکومت کا 1200 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تیار، 2750 منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص۔* ذرائع کے مطابق اس بجٹ میں مجموعی طور پر 2750 ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں، جن کے لیے 1076 ارب روپے مقامی وسائل سے جبکہ 124 ارب 30 کروڑ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے حاصل کیے جائیں گے۔ بجٹ میں 1412 جاری اسکیموں کے لیے 536 ارب روپے، جب کہ 1353 نئی اسکیموں کے لیے 457 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 32 پرانی ترقیاتی اسکیموں پر 207 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ لوکل روڈ پروگرام کے تحت 100 ارب روپے، جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتالوں کی سولر پرمنتقلی کے لیے ایک ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ اسی طرح، سرکاری ہائی سیکنڈری اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے 75 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔ دیگر اہم منصوبوں میں شامل ہیں: پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے لیے 4 ارب 34 کروڑ 71 لاکھ روپے سکولز میل پروگرام (8 اضلاع) کے لیے 9 ارب روپے وزیراعلیٰ ٹریکٹر اسکیم کے لیے 10 ارب روپے لاہور میں زراعت ہاؤس کی مرمت کے لیے 75 کروڑ روپے آم کی پیداوار بڑھانے کے لیے تین سالہ پروگرام، ہر سال 75 کروڑ روپے پنجاب کلین ائیر پروگرام (ورلڈ بینک فنڈڈ) کے لیے 50 کروڑ روپے گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 2 کے لیے 5.5 ارب روپے تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ہاؤس پنجاب قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔ کاروباری آسانی کے لیے آسان کاروبار فنانس پروگرام کے تحت 89 ارب روپے، نارتھ ریجن کے لیے 8 ارب اور ساؤتھ ریجن کے لیے 6 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے متعدد اقدامات شامل کیے گئے ہیں، جن میں شامل ہیں: سرکاری کالجوں کو سولر سسٹم پر منتقلی (3 ارب روپے) عدالتوں کو سولر سسٹم پر منتقلی (3 ارب 4 کروڑ روپے) گورنر ہاؤس کی سولرپر منتقلی (20 کروڑ روپے) سولر بیسڈ ہائیڈرو پمپس (40 کروڑ روپے) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی سولر منتقلی (33 کروڑ 94 لاکھ روپے) اس کے علاوہ، پنجاب الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس کے لیے ابتدائی طور پر 3 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔
🙏 1

Comments