Islamic Girls' 🕊️♥️🔐
Islamic Girls' 🕊️♥️🔐
June 11, 2025 at 07:06 PM
📰 تونس سے غزہ کی جانب زمینی قافلہ — انسانی ضمیر کی ایک گونجدار صدا ایک عظیم عوامی زمینی قافلہ پیر کے روز تیونس کے دارالحکومت سے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کر کے غزہ پہنچنے کے لیے روانہ ہوا، تاکہ قابض اسرائیل کی 18 سالہ کمرتوڑ ناکہ بندی کو توڑا جا سکے، جو اس وقت محصور فلسطینی خطے کو جنگ زدہ قبرستان میں بدل چکی ہے۔ منتظمین کے مطابق، الجزائر، مصر، لیبیا، مراکش، اور تیونس سے تعلق رکھنے والے ہزاروں رضاکاروں پر مشتمل یہ قافلہ 100 گاڑیوں کے ساتھ تیونس سے روانہ ہوا ہے، جس کا مقصد غزہ میں انسانی بحران کو عالمی منظرنامے پر اجاگر کرنا اور جان بچانے والی امداد فراہم کرنا ہے۔ اقوام متحدہ غزہ کو "زمین پر سب سے زیادہ بھوکا مقام" قرار دے چکی ہے، جہاں پانچ لاکھ کے قریب افراد قحط، شدید غذائی قلت، بیماریوں اور موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ تاہم، یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ قافلہ واقعی محصور غزہ تک پہنچ پائے گا یا نہیں، کیونکہ مصری حکام نے ابھی تک شمالی سیناء میں اس کے داخلے کی اجازت نہیں دی ہے۔ یہ قافلہ مظلوموں کی مدد کا استعارہ، اور اقوام عالم کے لیے ایک پکار ہے: غزہ تنہا نہیں ہے! Voice Of Al Quds 🇵🇸
❤️ 👍 🤲 😢 😭 51

Comments