Islamic Girls' 🕊️♥️🔐
Islamic Girls' 🕊️♥️🔐
June 12, 2025 at 02:58 PM
*نماز کی موٹیوشن......!!* 🌸فجر کی موٹویشن ؛ ’’فجر کی دو سنتیں دنیا اور اس کی ہر چیز سے بہتر ہیں ۔‘‘ *(سنن النسائی -1760)* *🌸 ظہر کی موٹویشن ؛* " جو شخص ظہر سے پہلے اور اس کے بعد چار چار رکعتوں کی پابندی کرے گا ، وہ آگ پر حرام کر دیا جائے گا ۔‘‘ *(سنن ابوداؤد #1269)* *🌸 عصر کی موٹیوشن ؛* "جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی، اس کا نیک عمل ضائع ہو گیا" *(صحیح البخاری #553)* "جس کی نماز عصر چھوٹ گئی گویا اس کا گھر اور مال سب لٹ گیا۔" *(صحیح البخاری #552)* *🌸 مغرب کی موٹیوشن ؛* ’’میری امت اس وقت تک دین فطرت ( دین اسلام ) پر قائم رہے گی ، جب تک مغرب میں اتنی تاخیر نہ کرے کہ ستارے خوب نکل آئیں ۔‘‘ *(سنن ابنِ ماجہ #689)* *🌸 عشاء کی موٹیوشن ؛* "بے شک منافقوں پر فجر اور عشاء سب سے بھاری نمازیں ہیں" *(مسند احمد - 2455)* *🔗پانچ وقت کا پکا نمازی بننے کی موٹیوشن ؛* ”جس نے اللّٰه کی رضا کے لیے چالیس دن تک تکبیر اولٰی کے ساتھ باجماعت نماز پڑھی تو اس کے لیے دو قسم کی برات لکھی جائے گی: ایک آگ سے برات، دوسری نفاق سے برات“ *(جامع ترمذی #241)*
❤️ 👍 😢 💐 🤍 28

Comments