Muhammad Saad Arslan Sadiq
Muhammad Saad Arslan Sadiq
June 11, 2025 at 09:38 AM
دفاع کے لیے مختص بجٹ: 2.55 کھرب روپے سود کی ادائیگی کے لیے مختص بجٹ: 8.2 کھرب روپے ہر سال بجٹ کا ایک بڑا حصہ سود کی ادائیگی میں جھونک دیا جاتا ہے، اور یہ رقم دفاعی بجٹ سے بھی تین گنا سے زیادہ ہے۔ کیا کسی سیاسی جماعت کا اس حوالے سے کوئی ٹھوس اور عملی لائحہ عمل موجود ہے؟ جو چیز دیمک کی طرح ہماری معیشت کو کھا رہی ہے، اس پر نہ تو ہم سوال اٹھاتے ہیں، نہ کسی جماعت سے کوئی واضح جواب طلب کرتے ہیں۔ ہر سیاسی کارکن کو چاہئے کہ اپنی سیاسی جماعت سے صرف ہوائی دعوے نہ سنیں بلکہ ان سے واضح عملی منصوبہ طلب کریں کہ اگر وہ اقتدار میں آئیں تو کتنی مدت میں ، کن اقدامات اور اصلاحات سے، اور کن پروجیکٹس کے ذریعہ وہ سودی نظام سے چھٹکارا دلائیں گے؟ یہ محض مذہبی مسئلہ نہیں، یہ خالص معاشی بقا کا سوال ہے۔ جو قوم سود کے شکنجے میں پھنسی ہو، اس سے معاشی خودمختاری، فلاحی ریاست یا علمی و صنعتی ترقی کی توقع محض نعرے ہیں۔ ~ معاذ رزاق بھائی کے کالم سے اقتباس
👍 ❤️ 😢 🤲 🙏 😮 🇵🇸 😭 😂 520

Comments