
Tareekh-e-Islam TV
May 18, 2025 at 12:09 PM
🔶 *القسام کمانڈر محمد سنوار کا جسد خاکی تلاش کر لیا گیا، العربیہ ذرائع*
🔸 غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے حماس کے مسلح ونگ القسام کے نئے کمانڈر "محمد السنوار: کو نشانہ بنانےکے لیے کی گئی کارروائی کے کئی دنوں کی بے یقینی اور غیریقینی خبروں کے بعد اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر "محمد السنوار" کو قتل کر دیا گیا ہے۔
🔸 اتوار کے روز العربیہ اور الحدث کو حاصل معلومات کے مطابق "محمد السنوار" کا جسد خاکی جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک سرنگ سے ملی ہے، جہاں اس کے دس ساتھیوں کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔
🔸 محمد السنوار کو ان کے بھائی یحییٰ السنوار کی شہادت کے بعد القسام بریگیڈ کی قیادت سونپی گئی تھی، جب اکتوبر 2024ء میں اسرائیل نے انہیں قتل کردیا تھا۔
