
Tareekh-e-Islam TV
4 subscribers
About Tareekh-e-Islam TV
"Welcome to Tareekh e Islam TV! Delve into the rich history of Islam with engaging documentaries, educational videos, and insightful discussions. Join us as we explore the legacy and teachings of Islam through the ages. Perfect for history enthusiasts, students, and anyone curious about Islamic heritage. Subscribe now for fascinating content on the history of Islam!" Follow Our WhatsApp Group: https://chat.whatsapp.com/CtNVD3LJTJBDmYbJLhFrSW Follow other Channels: Geo Strategix: Mehdi Pk 07: https://whatsapp.com/channel/0029VarusmuK5cDKf86b760M Muntazir Mehdi: https://whatsapp.com/channel/0029VaXStAL1t90SvbdmVD3K
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

🔶 *مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ سید ناظر عباس تقوی کی اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس!* 🔸 ہمارا آئینی مطالبہ ہے کہ لاپتہ شیعہ جوانون کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ 🔸 لاپتہ شیعہ جوانوں کے ساتھ کیا ہوا؟ 🔸 پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔ 🔸 اپنے ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

🔶 *امریکیوں کی پہلی بات یہی ہوتی ہے کہ ایران کو ایٹمی صنعت نہیں رکھنی چاہیے، ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰه سید علی خامنہ ائی* 🔸 وہ ایرانی قوم کی ترقی کے خلاف ہیں۔ 🔸 وہ چاہتے ہیں کہ ہم مختلف شعبوں میں ان کے محتاج رہیں۔ 🔸پچھلے چند برسوں میں ہم نے اس شعبے میں ہزاروں تربیت یافتہ نوجوان تیار کیے ہیں اور امریکی چاہتے ہیں کہ ہم انہیں مایوس کر دیں۔ 🔸 امریکہ کے گستاخ اور بدزبان حکمران اس مطالبے کو مختلف انداز میں دہراتے رہتے ہیں۔ #IranNuclearProgram

پنجاب حکومت کا مشی کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن یکسر مسترد کرتے ہیں، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا مشترکہ پریس کانفرنس میں بیان

🔶 *مولانا غلام وجدانی کی رہائی کے لئے حکومت پاکستان اقدام کرے!* شیعہ علما کانسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی کی کے پی کے ہری پور میں اہم اجلاس منعقد شرکت جس میں عمرہ پر گئے ہوئے مولانا وجدانی کی گرفتاری پر گفتگو ہوئی بعد از علماکرام کے ہمراہ پریس بریفنگ مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر مرکزی نائب صدر علامہ سبطین سبزواری مرکزی نائب صدر مولانا اکبر زاھدی مرکزی ڈپٹی سیکرٹر جنرل جناب معظم بلوچ مولانا جعفر نقوی مولانا قاسم جعفری صوبائی صدر مولانا ہمدانی و دیگر صوبائی صدور بھی موجود تھے۔ 🔸 *ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں:* https://whatsapp.com/channel/0029VaXCAlqKrWQzmHEUPf2q

*PAKISTAN : WE ARE IN CLOSE CONTACT WITH IRAN REGARDING REGIONAL DEVELOPMENTS* A spokesperson for the Pakistani Foreign Ministry said about the country's Prime Minister's upcoming visit to Tehran that Islamabad is in close contact with the Islamic Republic of Iran regarding regional developments. Shafqat Ali Khan announced in her weekly news conference in Islamabad that Pakistan is in constant touch with all its friends and close partners in the region, including Iran, regarding the recent issues in South Asia. Regarding the upcoming visit of Pakistani Prime Minister Shahbaz Sharif to the Islamic Republic of Iran, he also said that the Pakistani Foreign Ministry will issue a statement related to this development at the appropriate time. Some unofficial reports in Pakistan indicate that an official visit by a high-level delegation from the country, headed by Pakistani Prime Minister Shahbaz Sharif, is planned to Tehran in the coming days. On May 17, last month, the Prime Minister of Pakistan, in a telephone call with Dr. Masoud Pezzekian, President of our country, appreciated the effective efforts of the Islamic Republic of Iran in reducing tensions between Islamabad and New Delhi, and emphasized the resolution of differences through dialogue and political solutions. The President, while welcoming the upcoming visit of the Pakistani Prime Minister to Tehran, expressed hope that this visit will deepen bilateral relations and increase cooperation in areas of common interest./IRNA https://whatsapp.com/channel/0029VarusmuK5cDKf86b760M


🔶 *مورخہ 4 جون بروز بدھ کو قونصل جنرل جمہوری اسلامی ایران (کراچی) اور خانہء فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے اشتراک سے قونصل خانہ جمہوری اسلامی میں امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے جلسہ منعقد ہوا۔* 🔸 اس اجلاس میں کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، دانشور، سیاسی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ 🔸 اس جلسہ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے خصوصی خطاب کیا اور امام خمینی کی انقلابی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ 🔸 پروگرام کے آخر میں قونصل جنرل جمہوری اسلامی ایران آقائے واحد اصغری اور خانہء فرہنگ کے ڈائرکٹر جنرل آقائے سعید طالبی نیا کی جانب سے علامہ حسن ظفر نقوی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر نشان اعزاز (اعزازی شیلڈ) سے نوازا گیا۔ 🔸 اس جلسے میں آقائے سعید طالبی نیا اور قونصل جنرل آقائے واحد اصغری کے علاوہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الھدی'، جمیعت العلماء پاکستان کے علامہ محمود الحسینی، پروفیسر شازیہ امام نے بھی خطاب کیا۔

*ناصر باغ میں نماز عید کا اجتماع روکے جانے پر مجلس وحدت مسلمین کی شدید مذمت* حکومت پنجاب اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے: علامہ سید علی اکبر کاظمی لاہور (نامہ نگار) – مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ناصر باغ لاہور میں نماز عید الفطر کے تاریخی اجتماع کو روکنے پر حکومت پنجاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ علامہ کاظمی نے ایک بیان میں کہا کہ: > "ناصر باغ میں نماز عید کا اجتماع گزشتہ 50 سال سے مسلسل منعقد ہو رہا ہے، جو مرحوم حیدر علی مرزا کے دور سے جاری ہے۔ اس سال بھی جناب امیر عباس مرزا کے نام پر باقاعدہ اجازت نامہ موجود تھا، لیکن انتظامیہ نے بلاجواز سیکیورٹی رسک کا بہانہ بنا کر اس مذہبی اجتماع کو روک دیا۔" انہوں نے اس اقدام کو دانستہ اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عید کے پرامن اور روحانی موقع پر ایسے اقدامات کر رہی ہے جو امن و امان کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ: > "ہم جانتے ہیں کہ اصل ہدف محرم الحرام اور صفر المظفر کی عزاداری کو محدود کرنا ہے۔ یہ سب کچھ ایک طے شدہ منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے۔" انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ناصر باغ میں نماز عید کے اجتماع پر عائد پابندی کا نوٹس فوری طور پر واپس لیا جائے اور اس غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کا ازالہ کیا جائے۔ علامہ کاظمی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پرامن مذہبی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اپنے آئینی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی۔


محرم 2025 پاکستان کی تاریخ کا مثالی محرم ہوگا، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

*ایران میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا ہے، ایک کا تعلق بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ اور دوسرے کا کراچی سے ہے، دونوں پاکستانی ایران میں حجام کی دکان پرکام کرتے تھے۔* ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق مقتول پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اورکراچی سے ہے، دونوں پاکستانی ایران میں حجام کی دکان پرکام کرتے تھے۔ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مجاہدکے بھائی کے مطابق اس کا بھائی کئی سال سے ایران میں مزدوری کرتا تھا،گزشتہ رات ملزمان نے مجاہد کو قتل کرنےکے بعد ویڈیو بھیجی۔ مقتول کے بھائی فاروق کے مطابق ملزمان نے بھائی کو اغوا کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے بھائی کی لاش لانےکا انتظام کیا جائے۔ فاروق کے مطابق جاں بحق ہونے والے دوسرے مزدور محمد فہیم کا تعلق کراچی سے ہے۔ خیال رہےکہ 2 ماہ قبل بھی ضلع بہاولپور کے 8 مزدوروں کو ایران میں قتل کردیا گیا تھا۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaXCAlqKrWQzmHEUPf2q


🔶 *القسام کمانڈر محمد سنوار کا جسد خاکی تلاش کر لیا گیا، العربیہ ذرائع* 🔸 غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے حماس کے مسلح ونگ القسام کے نئے کمانڈر "محمد السنوار: کو نشانہ بنانےکے لیے کی گئی کارروائی کے کئی دنوں کی بے یقینی اور غیریقینی خبروں کے بعد اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر "محمد السنوار" کو قتل کر دیا گیا ہے۔ 🔸 اتوار کے روز العربیہ اور الحدث کو حاصل معلومات کے مطابق "محمد السنوار" کا جسد خاکی جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک سرنگ سے ملی ہے، جہاں اس کے دس ساتھیوں کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔ 🔸 محمد السنوار کو ان کے بھائی یحییٰ السنوار کی شہادت کے بعد القسام بریگیڈ کی قیادت سونپی گئی تھی، جب اکتوبر 2024ء میں اسرائیل نے انہیں قتل کردیا تھا۔
