Voice Of South
June 11, 2025 at 03:40 AM
*لودھراں: تھانہ سٹی کہروڑپکا کی حدود ڈکھنہ گھاڑو میں سی سی ڈی لودھراں کا ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ/ 01 ڈاکو گل شیر زخمی حالت میں گرفتار*
لودھراں: سی سی ڈی لودھراں کی ٹیم مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کےلئے اللہ واریا چوک موجود تھی۔
لودھراں: مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ 03 کس مشکوک مسلح افراد خدائی پھاٹک موضع ڈکھنہ گھاڑو پر موجود ہیں۔
لودھراں سی سی ڈی کی ٹیم نے فوری ٹیمیں تشکیل دے کر بذریعہ سرکاری گاڑی انکی گرفتاری کےلئے ریڈ کیا۔
لودھراں: سرکاری گاڑی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے سی سی ڈی کی ٹیم پر سیدھی فائرنگ کر دی۔
لودھراں: پولیس کی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ۔
لودھراں: فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ۔ دریافت کرنے پر ملزم نے اپنا نام گل شیر بتایا ۔
لودھراں: زخمی ملزم سے 01 پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد۔
لودھراں: ملزم گل شیر مقدمہ نمبر 18/25 تھانہ مسافر خانہ ضلع بہاولپور کا اشتہاری مجرم بھی ہے۔ جس میں قتل ، اقدام قتل اور سرکاری ملازم سے مزاحمت جیسی سنگین دفعات شامل ہیں۔
لودھراں: ملزم گل شیر قتل ، اقدام قتل ، سرکاری ملازم سے مزاحمت اور راہزنی سمیت 15 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
لودھراں: 2 کس حملہ آور ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ، جن کی گرفتاری کی بابت ناکہ بندی کروا دی گئی۔
لودھراں: سی سی ڈی پولیس کا ہر جوان اپنی عوام کی حفاظت کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
❤️
👍
2