Voice Of South
June 12, 2025 at 05:14 AM
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) ملتان کی کاروائی ۔ ڈکیتی ، راہزنی ، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی۔ مورخہ 12.06.2025 بوقت 01:15 بجیرات ٹیم CCD ملتان بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم ناکہ بندی نہر بستی نو موجود تھے کہ بستی نو کی طرف سے 2 کس نامعلوم اشخاص بسواری موٹرسائیکل سرکاری گاڑی کی لائٹس میں آتے ہوئے دکھائی دیئے جن کو مشکوک جان کر باامدد ہمرائیان بذریعہ ٹارچ لائٹ رکنے کا اشارہ کیا تو ہر 2 کس نے موٹرسائیکل واپس موڑنے کی کوشش کی جو موٹرسائیکل بے قابو ہوکر سڑک کنارے گر پڑی ہر دو ملزمان نے موٹرسائیکل چھوڑ کر پچھلے قدموں آگے پیچھے بے ترتیب ہوکر پولیس پارٹی پر اسلحہ آتشیں سے جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ جس پر پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خوداختیاری کے تحت سرکاری گاڑی کی اوٹ لے کر اکا دکا جوابی ہوائی فائر کیے اور ملزمان کو باآواز بلند ہتھیار پھینک گرفتاری دینے کا کہا کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرکاری گاڑی اور ٹارچ لائٹس کی روشنی میں سرچ کیا تو ایک کس ملزم زخمی حالت میں سڑک کنارے گرا پڑا تھا۔ جب کہ دوسرا ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی آبادی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ *زخمی ملزم سے دریافت کرنے پر اس نے اپنا نام و پتہ محمد حنیف ولد محمد یعقوب قوم ملک سکنہ تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ* بتلایا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا اور کچھ فاصلہ پر گرا ہوا موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا ۔ زخمی ملزم کو برائے ابتدائی طبی امداد و علاج معالجہ بذریعہ 1122 نشتر سپتال ملتان بھجوایا گیا۔ معاشرے کو پر امن ماحول فراہم کرنا اور جرائم کا خاتمہ کرنا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ضلع ملتان کی اولین ترجیح ہے۔
👍 😂 ❤️ 🙏 9

Comments