خدام نیوز آفیشل (Khuddam News Official)
June 10, 2025 at 04:52 AM
*🌸 ماں... بس ماں ہوتی ہے 🌸*
ایک نوجوان لڑکا اپنی ماں سے جھگڑ کر گھر سے نکل گیا۔ غصے میں، بے قراری میں، بنا سوچے سمجھے…
کچھ دن بعد جب لوٹا… تو دروازے پر خاموشی تھی، کمرے میں سناٹا، اور ماں کی مسکراہٹ ہمیشہ کے لیے خاموش ہو چکی تھی۔
اب وہی بیٹا ماں کی قبر پر بیٹھا رو رہا ہے…
*ماں! ایک بار کہہ دو… کچھ بھی… میں مان لوں گا، بحث نہیں کروں گا… بس واپس آ جاؤ…*
لیکن اب کچھ سننے والا نہیں رہا۔
*🕊️ خدارا...! جب آپ چند لمحے کے لیے گھر آئیں، تو ماں کو سکون دیجیے۔*
جب جائیں تو ان کا ماتھا چوم کر جائیے،
کوئی چھوٹا سا ہدیہ ان کے ہاتھ میں دیجیے،
اور سب سے بڑھ کر *ان کے چہرے پر مسکراہٹ دے کر رخصت ہوں۔*
یہی چیز ماں کو جِلا دیتی ہے۔
*ماں سے بحث نہ کریں۔*
جو وہ کہہ دیں، مان لیجیے،
چاہے وہ بات آپ کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے۔
کیونکہ آج دنیا میں *بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے پاس کہنے اور سمجھانے والا کوئی نہیں رہا۔*
ماں چلی جاتی ہے تو صرف ماں نہیں جاتی، *دعائیں، برکتیں، راتوں کی جاگتی دعائیں اور دل کی ڈھال بھی چلی جاتی ہے۔*
*اپنی ماں کو زندگی میں اہمیت دیں… بعد میں صرف افسوس رہ جاتا ہے…*
❤️
👍
😢
❤
💯
8