محبین دارالعلوم دیوبند✅                              Muhibbeen Darul Uloom deoband
محبین دارالعلوم دیوبند✅ Muhibbeen Darul Uloom deoband
June 12, 2025 at 08:21 AM
ایک اہم دعاء.. اللہ تعالی ہمیں ’’قرآن مجید ‘‘ کی بے حد قیمتی دعاؤں سے فائدہ اُٹھانے والا بنائے ..... آمین ایک قیمتی اور اہم دعاء قرآن مجید کی ہر ’’دعاء ‘‘ میں خیر اور برکت کے بڑے بڑے خزانے ہیں ..... اسی لئے شیطان مسلمانوں کو قرآنی دعاؤں کی طرف متوجہ نہیں ہونے دیتا ..... یہ دعائیں ہر وظیفے سے بڑا وظیفہ، ہر چلّے سے بڑا چلّہ اور ہر روحانی عمل سے زیادہ طاقتور عمل ہیں کئی لوگ بتاتے ہیں کہ ..... گھر میں اتفاق نہیں ..... بیوی فرمانبردار اور نیک نہیں ..... اولاد میں خیر اور اچھائی نہیں ..... کوئی دعاء بتادیں ..... اُُن سے عرض کیا جاتا ہے کہ آپ یہ دعاء کثرت سے پڑھیں ..... وَالَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا هَبۡ لَـنَا مِنۡ اَزۡوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّةَ اَعۡيُنٍ وَّاجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِيۡنَ اِمَامًا ۞ بعد میں اگر ُاُن سے پوچھا جائے کہ ..... یہ دعاء پڑھنا شروع کی؟ ..... تو کہتے ہیں کہ جی! اکثر بھول جاتی ہے، رہ جاتی ہے، چھوٹ جاتی ہے ..... إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ      ایسا عظیم، قیمتی، ربانی تحفہ اور علاج بھول جاتا ہے ..... پھر گھر والوں کی اور اولاد کی خرابیوں کا شکوہ کرنے کی کیا گنجائش ہے؟ ..... [القرآن - سورۃ نمبر ٢٥الفرقان آیت نمبر ٧٤]
❤️ 👍 11

Comments