
محبین دارالعلوم دیوبند✅ Muhibbeen Darul Uloom deoband
12.4K subscribers
About محبین دارالعلوم دیوبند✅ Muhibbeen Darul Uloom deoband
*بسمہ تعالی* FOR PROMOTION: 6306807075 *ہمارے چینل محبین دارالعلوم دیوبند میں آپکا استقبال ہے 💐💐* *یہ چینل ان تمام حضرات کے لیے وقف ہے جو علمِ دین، اصلاحِ نفس، اور ادبِ اسلامی سے محبت رکھتے ہیں۔* *یہاں آپ کو ملیں گے:* *دارالعلوم دیوبند کی تاریخ، حالیہ سرگرمیاں اور اہم اعلانات* *علمائے کرام کے زریں اقوال اور اصلاحی نصائح* *علمی و فقہی موضوعات پر رہنمائی* *ادبی ذوق رکھنے والوں کے لیے منتخب اشعار اور نثر* *احباب کے لیے خصوصی علمی اور روحانی گفتگو* *آپ بھی اس کاروانِ محبت کا حصہ بنیں اور دینی و علمی فوائد سے مستفید ہوں۔* *محبین دارالعلوم دیوبند: علم، ادب، اور محبت کا سنگم* *نوٹ: ہمارا یہ چینل طلبہ دارالعلوم کی جانب سے بنایا گیا ہے دارالعلوم کا آفیشیل کوئی بھی اکاؤنٹ نہیں ہے* *Wa Channel:* https://whatsapp.com/channel/0029VakMzHlHgZWW00L8hY3j *Wa group: (1️⃣)* https://chat.whatsapp.com/C2twKTNGHsg19ZnhKTNU0T *Wa group: (2️⃣)* https://chat.whatsapp.com/KYMbFvpJOiZ8KLsomgUGWg *Telegram channel:* https://t.me/m_d_d_official *Website:* https://muhibbeendarululoomdeoband.blogspot.com/?m=1 *Email ID:* [email protected] *Contact:* +91 9118378090 *منجانب ـ اراکینِ محبین دارالعلوم دیوبند 🥰*
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*📢 عاجزانہ گزارش برائے دعاءِ صحت کاملہ و عاجلہ* *السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ* *بہت ہی رنج و دلی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جا رہی ہے کہ ہمارے نہایت ہی محترم و مخلص ساتھی جناب قاری شاداب صاحب تھیتھکی والے کی ہمشیرہ (باجی) کے جگر گوشہ، ننھے پھول جیسے معصوم بچے کو کینسر جیسے خطرناک مرض نے آ لیا ہے۔* *یہ بچہ اس وقت اسپتال میں داخل ہے، طبی آلات سے جُڑا ہوا ہے، اور بیماری کی سختیوں سے لڑ رہا ہے۔* *ایسے نازک موقع پر تمام ساتھیوں، اہلِ دل، اور دعا گو حضرات سے نہایت عاجزانہ التماس ہے کہ اس معصوم کے لیے بارگاہِ الٰہی میں دستِ دعا بلند کریں۔* *اللہ رب العزت اپنے فضل و کرم سے اسے صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، ماں باپ کو صبر و حوصلہ دے، اور ان کے اس نونہال کو جلد از جلد شفائے کاملہ نصیب فرمائے۔* *آمین یا رب العالمین* *🌙 براہ کرم دعاؤں میں خاص طور پر یاد رکھیں، خصوصاً تہجد، نفل، اور افطار کے وقت میں۔* *والسلام*


*دلکش عورت* *پتا ہے سب سے زیادہ دلکش عورت کون ہوتی ہے* *وہ جو اپنی عزت کرنا اور کروانا جانتی ہے* *جس کا دل نرم اور کردار مضبوط ہوتا ہے۔* *وہ کم بولتی اور زیادہ سنتی ہے۔* *سب کو خوش رکھنے کی کوشش میں لگی رہتی ہے,* *لیکن اپنی خوشی کی توقع اللہ کے سوا کسی سے نہیں رکھتی۔* *سب کے غم بانٹتی ہے لیکن اپنے غم اور آنسو صرف اللہ کے آگے بہاتی ہے۔* *اس کی آنکھوں کی چمک اور چہرے کی مسکراہٹ,اس کا صاف دل اور ہر حال میں صبر و شکر اسے سب سے زیادہ دلکش بناتے ہیں۔*


*إنا لله وإنا إليه راجعون* *اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:* *﴿إِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَلَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ﴾* *(جب ان کا وقت آ جاتا ہے تو نہ ایک گھڑی پیچھے ہوتے ہیں نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔)* *بصد رنج و غم یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے نہایت ہی عزیز، مہذب، خوش اخلاق اور علمی ذوق رکھنے والے ساتھی* *شعبۂ مناظرہ کے سابق ناظمِ اعلیٰ، برادرِ عزیز ناصرالدین نعمانی مئوی* *`کے والدِ محترم انتقال فرما گئے۔`* *دارالعلوم کے اس اعلامیہ گروپ کی جانب سے ان کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے تعزیت مسنونہ پیش کی جاتی ہے۔* *ہم دعاگو ہیں کہ:* *اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، قبر کو جنت کا باغ بنائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔* *تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاؤں کا اہتمام فرمائیں اور ممکن ہو تو قرآنِ کریم کی تلاوت، درود شریف، اور صدقہ و خیرات کا بھی اہتمام کریں۔* *إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُوْنَ۔*

`اداس ہیں…؟` `دل بوجھل سا لگ رہا ہے…؟` "پینسل تھیراپی" – ایک سادہ، مزے دار اور مؤثر طریقہ آزمائیں .! آئیے ایک چھوٹا سا دلچسپ تجربہ کرتے ہیں، جسے ماہرینِ نے کئی بار آزمایا اور فائدہ مند قرار دیا ہے: جی ہاں، جب ہم غم، اداسی، ذہنی دباؤ، اسٹریس ، ڈپریشن یا بے چینی محسوس کرتے ہیں تو ہمارے چہرے کے مخصوص عضلات، جنہیں "زائگومیٹکس میجر" کہا جاتا ہے، سست پڑ جاتے ہیں۔ یہ وہی پٹھے ہیں جو مسکراہٹ کے وقت حرکت کرتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اگر ہم ان عضلات کو "مصنوعی طور پر" حرکت دیں — یعنی چہرے پر مسکراہٹ پیدا کریں — تو دماغ دھوکہ کھا کر سمجھتا ہے کہ ہم خوش ہیں، اور نتیجے میں وہ خوشی والے ہارمون خارج کرتا ہے جیسے: • اینڈورفنز – جو قدرتی درد کم کرنے والے ہیں • ڈوپامین – جو موڈ خوشگوار بناتا ہے • سیروٹونن – جو سکون اور ذہنی توازن لاتا ہے اس کا آسان ترین طریقہ ہے: "پینسل تھیراپی" بس ایک کچی پینسل یا قلم یا مسواک دانتوں کے درمیان رکھیں، یوں کہ جیسے آپ مصنوعی مسکراہٹ دے رہے ہوں۔ نہ اسے چبائیں، نہ دباؤ ڈالیں، بس آگے والے دانتوں میں آہستہ سے دبا کر رکھیں ۔ صرف ایک منٹ میں دماغ خوشی کے اشارے بھیجنا شروع کر دیتا ہے، اور آپ حیران رہ جائیں گے کہ کیسا مثبت اثر ہوتا ہے۔ یہ تھیراپی کن کے لیے مفید ہے؟ • وہ بچے جو ضدی، چپ یا غمگین رہتے ہیں • وہ نوجوان جو پڑھائی، امتحانات یا ناکامیوں سے ذہنی دباؤ میں رہتے ہیں • وہ بزرگ جو ہر وقت سوچوں میں گم رہتے ہیں • وہ دوست، ساتھی یا عزیز جو کسی صدمے یا ذہنی تھکن میں مبتلا ہوں اسے آزمائیں، ضرور آزمائیں۔ نہ کوئی دوا ، نہ خرچ ، صرف ایک پینسل یا مسواک جیسی لکڑی کی اسٹک اور ایک منٹ چاہیے۔ اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اس پیغام کو کسی اداس دل .تک پہنچا دیجیے کبھی کبھی ایک چھوٹا سا مشورہ، ایک سادہ سا عمل، کسی کی زندگی بدل دیتا ہے۔


لوگوں کو بتایا گیا کہ وہ اپنے خدوخال ، گورے رنگ اور لمبے قد کی وجہ سے خوبصورت لگتے ہیں ۔ حالانکہ ہر وہ انسان خوبصورت ہے جو ایک ہمدرد روح اور خوبصورت مسکراہٹ کا مالک ہے ۔..


`اہم اعلان: منجانب دارالاقامہ دار العلوم دیوبند`


*غصہ ایک ایسی نامراد چیز ہے جو انسان بلاوجہ چھوٹی چھوٹی کسی بات پہ کرتا ہے وہ اپنی صحت تو خراب کرتا ہی ہے.* *ساتھ میں وہ رشتے بھی خراب کرتا ہے جن پر وہ غصہ یا گالی گلوچ کر رہا ہوتا ہے.*

قرآن پاڪ بار بار ڪہتا ہے *لَا تَقْنَطُوْا* نا امید نہ ہو *لَا تَهِنُوْا* ڪمـزور نہ پڑو لَا تَحۡزَنُوۡا غمگین نہ ہو لَا تَيْاَسُوْا مایوس نہ ہو "امید کو ڪبھى نہ چھوڑنا_" ڪمزور تمہارا وقت ہے_" اللّٰـہﷻ نہیں"

*خطاؤں کے پہلو اگر ان گنت ہیں تو تمہارے رب کی رحمت کے پہلو بھی بے شمار ہیں، وہ آدھے ادھورے لفظوں سے سمجھ جاتا ہے داستان، اُسے فرق نہیں پڑتا کہ تم آنسو لاتے ہو یا لفظوں کا اہتمام کرتے ہو، کیونکہ وہ بے حد بخشنے والا ہے، جو اپنے بندے کی پکار پر ہمیشہ لبیک کہتا ہے۔ تمہاری ہر خطا کو وہ اپنی رحمت سے ڈھانپ لیتا ہے، اور تمہارے دل میں سکون اور ہمت بھر دیتا ہے۔ اس کی رحمت کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا، بس تمہاری نیت صاف ہو اور تمہارا دل سچا ہو، تو وہ تمہیں اپنی بے پناہ محبت، معافی اور رہنمائی سے نواز دیتا ہے۔ ❤️ 💯*

*خوبصورتی صرف looks میں نہیں ہںے ...!* *خوبصورتی خلوص میں ہںے ...!* *خوبصورتی انسانیت کی خدمت میں ہںے ...!* *خوبصورتی خود کو جان کر رب کے سامنے جھکنے میں ہںے ...!* *خوبصورتی در گزر میں ہںے ...!* *خوبصورتی رشتوں کو نبھانے میں ہںے ...!* *خوبصورتی والدین کی خدمت میں ہںے ...!* *خوبصورتی spouse کو منا لینے میں ہںے ...!* *خوبصورتی آپ کے اخلاق میں ہںے*۔۔
