Muhammad Ali Madani
Muhammad Ali Madani
May 19, 2025 at 10:30 AM
*کعبۃ اللہ کا طواف کب اور کیسے شروع ہوا؟* *حضرت سیدنا امام زین العابدین رضی اللہ عنہ* فرماتے ہیں: کعبہ شریف کا طواف یُوں شُروع ہوا کہ جب اللہ پاک نے فرشتوں کو بتایا کہ میں زمین میں اپنا خلیفہ ( یعنی حضرت آدم علیہ السَّلام ) کو بنانے والا ہوں ، اس وقت فرشتوں نے یُوں ظاہِر کیا کہ ہم خلافت کے زیادہ حق دار ہیں ، اس پر اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: *قَالَ اِنِّیْۤ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ* ( پارہ:1، سورۂ بقرہ:30) ترجمہ کنزُ العِرفان: فرمایا: بیشک میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔ *اللہ پاک* کا یہ اِرْشاد سُن کر فرشتوں کو لگا کہ شاید ہماری اِس بات سے اللہ پاک ہم سے ناراض ہے ، چنانچہ اب فرشتوں نے عرشِ الٰہی کی پناہ لی ، اپنے چہرے اُوپر اُٹھائے ، عاجزی کی ، روئے اور 7 سال تک عرشِ الٰہی کا طواف کرتے رہے ، آخر اللہ پاک نے ان کی طرف نظرِ رحمت فرمائی اور عرش کے نیچے اِن کے لئے 4ستونوں والا ، زَبَرجَد کا ایک گھر بنایا اور فرشتوں سے فرمایا : اس گھر کا طواف کرو ، چنانچہ فرشتے اس گھر کا طواف کرنے لگے ، اسی کو *بَیْتُ الْمَعْمُوْر* کہا جاتا ہے۔ پھر اللہ پاک نے کچھ فرشتوں کو زمین پر بھیجا اور حکم دیا کہ زمین پر بھی بَیْتُ الْمَعْمُوْر جیسا اور اسی سائِز کا ایک گھر بناؤ۔ پھر جب یہ گھر تعمیر ہو گیا تو اللہ پاک نے زمین کی مخلوق کو حکم فرمایا : جیسے آسمان والے بَیْتُ الْمَعْمُوْر کا طواف کرتے ہیں ، تم اس گھر کا طواف کرو۔ *(اخبار مکہ للازرقی،ج1، صفحہ27 تا 29)* *ایک رِوَایت کے مطَابِق* حضرت آدم علیہ السَّلام کی پیدائش سے 2 ہزار سال پہلے ، بَیْتُ الْمَعْمُوْر کی بالکل سیدھ میں فرشتوں نے کعبہ شریف کی عِمَارت بنائی ، یہ پیمائش میں بَیْتُ الْمَعْمُوْر کے برابر تھا ، اس وَقْت کعبہ شریف کا طواف تو صِرْف زمینی فرشتے کرتے تھے مگر اس کا حج زمین و آسمان کے سارے فرشتے کیا کرتے تھے۔ *(تفسیرِ خازن، جلد 1، صفحہ271)*
Image from Muhammad Ali Madani: *کعبۃ اللہ کا طواف کب اور کیسے شروع ہوا؟*  *حضرت سیدنا امام زین العابد...
❤️ 👍 🇸🇩 🌹 💗 💝 💫 😂 🤲 25

Comments