ازدواجی مسائل اصلاح و تربیتِ اولاد
ازدواجی مسائل اصلاح و تربیتِ اولاد
June 8, 2025 at 11:53 AM
🌸 *ایک ماں کو نصیحت* 🌸 *اپنی بیٹی کا موازنہ اپنی بہو سے نہ کریں*۔ *بیٹی کے لاڈ، بہو کی ذمہ داریاں؛ دونوں کے مقام الگ ہوتے ہیں*۔ *بیٹی آپ کی پرورش ہے، بہو کسی اور کی تربیت لے کر آئی ہے*۔ 💖 *محبت دیجیے، موازنہ نہیں*۔ *اور بیٹے کو — اپنے داماد اور اس کے گھر والوں کی باتیں مت بتائیں*۔ *جو رشتے آپس میں جُڑنے چاہییں، وہ آپ کی باتوں سے ٹوٹ سکتے ہیں*۔ *ہر سچ ہر جگہ بولنا دانشمندی نہیں، اور ہر سچ وقت پر بولنا لازم بھی نہیں*۔ 🏡 *یاد رکھیں: اپنے گھر کو کسی اور کی وجہ سے خراب مت کریں*۔ *آپ کی باتیں، آپ کی شکایتیں، آپ کی نظمیں اور مثالیں* — *کسی کو اوپر اٹھا بھی سکتی ہیں، اور کسی کو توڑ بھی سکتی ہیں* *بیٹی سے بھی ہر وقت سوال نہ کریں*۔ ❓🤐 "*کیا پکایا؟ شوہر نے کیا کہا؟ سسرال والے کیسے ہیں*؟" — *یہ سب کچھ روز روز پوچھنا کبھی کبھی بیٹی کو تھکا دیتا ہے*۔ *اسے اپنا گھر سنبھالنے دیں، اپنی سمجھ سے جینے دیں*۔ ❣️ *بیٹی ہو یا بہو، دونوں دل رکھتی ہیں*۔ *دونوں عزت چاہتی ہیں، سکون چاہتی ہیں*۔ 🌸 *ماؤں کی ذمے داری ہے کہ وہ ان دونوں کے دلوں میں فرق نہ ڈالیں، بلکہ محبت بانٹیں*۔ 🎭 *اور اب ایک کڑوی سچائی*: 🚨 *جس گھر میں ماں عدل نہیں کرتی، وہاں بیٹی بھی سکھی نہیں رہتی، اور بہو بھی دشمن بن جاتی ہے*۔ *اور یاد رکھو* — *وَلا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزرَ أُخْرَىٰ* "*کوئی جان کسی اور کا بوجھ نہیں اٹھائے گی*۔" — (القرآن، سورۃ الانعام: 164) 🌀 *ہر وقت یہ سوچنا کہ بیٹا بہت کرتا ہے بہو کا داماد کو تو فکر ہی نہیں ،ہم تو بہو کو بہت خوش رکھے ہوئے ہیں لیکن ہماری بیٹی دن رات پستی ہے گزارہ کر رہی ہے* *افسوس کہ آپ یہ سوچیں کہ آپ کی بیٹی نبی کی بیٹی سے بڑھ کر ہے کہ جب حضرت فاطمہ نے غلام دینے کا ذکر کیا تھا تو پیارے نبی نے ان کو تسبیح پڑھنے کا کہا تھا*۔ *آپ یہ سوچنا شروع کر دیتی ہیں کہ ہائے بہو تو بہت خوش ہے بھئ اور بیٹی مشکل میں جلن آپ کے پورے بدن میں سرایت کرتی ہے پھر زبان پر بھی ا جاتی ہے* 💔 *اگر آپ کی بے احتیاطی سے کسی کا دل ٹوٹا، یا کسی کا گھر بکھرا* — *تو کل قیامت کے دن وہ آپ کے گریبان تک پہنچے گا*۔ *کیونکہ الفاظ کے زخم زبان سے* *لگتے ہیں، مگر روح تک جاتے ہیں*۔ 🌿 *اور یاد رکھیں*: *بیٹی کا سسرال بھی آپ ہی چُنتی ہیں… اور بہو بھی آپ ہی خود لاتی ہیں*۔ 🔸 *اگر آپ کی بیٹی سیکھ نہیں پائی، تو اس میں بہو کا کیا قصور*؟ 👈🏵️ *کسی اور کی بیٹی کو تو سکون سے جینے دیں*۔
Image from ازدواجی مسائل اصلاح و تربیتِ اولاد: 🌸 *ایک ماں کو نصیحت* 🌸  *اپنی بیٹی کا موازنہ اپنی بہو سے نہ کریں*۔ *...
❤️ 👍 😢 🥹 6

Comments