دیسی معلومات اور علاج
دیسی معلومات اور علاج
June 6, 2025 at 06:13 AM
سفوف حیات ھوالشافی سونف 100 گرام کلونجی 100 گرام پوست آملہ 100 گرام تخم کریلہ 100 گرام تخم حیات 100 گرام فلفل سیاہ 100 گرام ترکیب تیاری تمام اجزا صاف ستھرے کرکے وزن پورا کریں اور ملا کر باریک سفوف تیار کرلیں۔۔ مقدار خوراک ڈیڑھ سے تین گرام روزانہ دو تین بار کھانا کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد ہمراہ آب تازہ یا عرق چہار (سونف، اجوائن، پودینہ، گلاب) یا بدرقہ مناسبہ دیں۔ تین ہفتے میں مکمل کنٹرول ہوگا۔ چھے ہفتے کافی ہوگا۔ اس کے بعد تین ماہ صرف کھانے پینے کا پرہیز رکھے۔ اللہ تعالٰی فضل کر دے گا۔ مزاج عضلاتی غدی مقوی ہے۔ خواص و فوائد شوگر کے لیے بے حد مفید و مؤثر دوائی ہے۔ تین دن میں علامات، ہاتھوں پاؤں کی جلن، ضعف معدہ، ضعف مثانہ، پیشاب کا بار بار آنا، جسمانی تھکن و کمزوری اور طبعیت کی مایوسی وغیرہ پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سوزش لبلبہ کو رفع کر کے شوگر لیول کو نارمل کرنے میں لاجواب ہے۔ جب بڑے بڑے اور مہنگے نسخہ جات مات کھا جائیں تو ایک دفعہ اس فقیرانہ دوائی کو بھی ضرور آزمائیں۔ اگر مریض دوائی با قاعدہ اور با پرہیز کھائے تو اللہ تعالٰی ضرور شفاء دیتا ہے۔ نوٹ ؛ مصنوعی میٹھا، چاول میدہ اور دودھ کی بنی غذائیں، مٹھائیاں، بیکری اور پریزروڈ فوڈ بازاری کھانے بند کرا دیں۔ تازہ سلاد آدھا کلو سے تین پاؤ ہر کھانے کے وقت لازمی کھلائیں۔ ہر قسم کا پھل حسب منشاء کھا سکتے ہہیں۔ دس کلو دیسی چنوں میں ایک کلو جو ڈال کر پسوا لیں۔ اس کی روٹی کھایا کرے تو کشتہ سونے سے بہتر ہے۔ ۲- جو مریض ایلوپیتھی دوائی کھا رہے ہوں۔ ہر تیسرے دن ان کا شوگر لیول چیک کرائیں۔ جیسے ہی شوگر نارمل ہو دوسری دوائیاں بند کرا دیں۔ اور دیسی دوائی کی مقدار بھی کم کردیں۔ اس دوائی سے شوگر نارمل ہوتی ہے۔ لو نہیں ہوتی اگر لو ہو تو یہ دیگر ادویہ کا کارنامہ ہوگا۔
Image from دیسی معلومات اور علاج: سفوف حیات ھوالشافی سونف        100 گرام  کلونجی      100 گرام  پوست آم...
❤️ 😂 3

Comments