دیسی معلومات اور علاج
دیسی معلومات اور علاج
June 8, 2025 at 07:01 AM
*صرف پانچ منٹ کا مدرسہ (قسط 245 ) : قرآن وحدیث کی روشنی میں* *ایک فرض کے بارے میں : نمازوں کو صحیح پڑھنے پر معافی کا وعدہ* رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:" پانچ نمازیں اللّٰہ تعالیٰ نے فرض کی ہیں ، جس نے ان کے لیے اچھی طرح وضو کیا اور ٹھیک وقت پر ان کو پڑھا اور رکوع و سجدہ جیسے کرنا چاہیے ویسے ہی کیا ، تو ایسے شخص کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا وعدہ ہے ،کہ وہ اس کو بخش دے گا اور جس نے ایسا نہیں کیا تو اس کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا کوئی وعدہ نہیں ، چاہے گا تو اس کو بخش دے گا اور چاہے گا تو سزا دے گا"۔ (ابوداؤد :425 ،عن عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ) ************************* *ایک سُنت کے بارے میں : ایک سُنت پر عمل کرنا* رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :" جو میری امت میں بگاڑ کے وقت میری سُنت کو مضبوطی سے تھامے رہے گا ، اس کے لیے ایک شہید کا ثواب ہے "۔ (طبرانی اوسط :5572،عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ) ************************* *ایک اہم عمل کی فضیلت : کنواں کھدوانے کا ثواب* رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :" جس نے پانی کا کنواں کھدوایا اور اس سے کسی پیاسے پرندے ، جن یا انسان نے پانی پیا، تو قیامت کے دن اللّٰہ تعالیٰ اس کو اجر عطا فرمائے گا"۔ (صحیح ابن خزیمہ :1227،عن جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ) ************************* *ایک گناہ کے بارے میں: مسجد میں دُنیا کی باتیں کرنا* رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:"ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ لوگ مسجد میں حلقے لگا کر دُنیاوی باتیں کریں گے تم کو چاہیے کہ ان لوگوں کے پاس بالکل نہ بیٹھو ، اللّٰہ کو ان لوگوں سے کوئی واسطہ نہیں "۔ (مستدرک :7916،عن انس بن مالک رضی اللہ عنہ) ************************* *دُنیا کے بارے میں : نعمت دینے میں اللّٰہ کا قانون* قرآ ن میں اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے :" اللّٰہ جب کسی قوم کو کوئی نعمت عطا کرتا ہے ، تو اس نعمت کو اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ لوگ خود اپنی حالت کو نہ بدلیں۔یقیناً اللّٰہ تعالیٰ بڑا سُننے والا اور جاننے والا ہے "۔ (سورہ انفال : 53) ************************* *آخرت کے بارے میں : دوزخ میں بچھو کے ڈسنے کا اثر* رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :" دوزخ میں خچروں کی طرح بچھو ہیں ، ایک بار جب ان میں سے ایک بچھو ڈسے گا ، تو دوزخی چالیس سال تک اس کی جلن محسوس کرے گا "۔ (مسنداحمد :17260،عن عبداللہ بن الحارث رضی اللہ عنہ) ************************* *طب نبوی ﷺ سے علاج : درد سر کا علاج* رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :" جب تم میں سے کوئی تیل لگائے ، تو اپنی بھوؤں سے ابتداء کرے ، اس لیے کہ یہ درد سر کو دُور کرتا ہے یا (یہ ارشاد فرمایا ) درد سر کو روک دیتا ہے"۔ (کنزالعمال :17206 ، عن انس رضی اللہ عنہ) ************************* *قرآن کی نصیحت:* قرآن میں اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے:" اے ایمان والو! اللّٰہ سے سچی پکی توبہ کر لو ، امید ہے کہ تمہارا رب تمہاری خطاؤں کو معاف کر دے گا اور جنت میں داخل کر دے گا"۔ (سورہ تحریم : 8)
❤️ 2

Comments