دیسی معلومات اور علاج
دیسی معلومات اور علاج
June 10, 2025 at 10:57 AM
اگر آپ کا وزن دن بدن بڑھ رہا ہے اور طاقت کم ہوتی جارہی اٹھنا بیٹھنا اور تیز چلنا مشکل ہو گیا کام کاج کو جی نہیں کرتا تو گبھرانے کی ضرورت نہیں جس طرح علامات نہیں بس ذراسی توجہ کی ضرورت ہے یادرکھیں کہ ہمارے جسم میں رطوبات کے اخراج اور اجتماع کے نظام پاۓ جاتے ہیں انہی دو نظاموں کی کمی بیشی سے موٹاپا اور دبلا پن کی علامات کو ختم کیا جاسکتا ہے *نظام جاذبہ* یہ نظام ہمارے جسم میں رطوبات کو روک کر رکھتا ہے اور اخراج کا عمل سست کر دیتا ہے مردوں میں پیشاب اور پسینہ کا اخراج سست ہو جاتا ہے تو دبلا پن ختم ہو کر موٹاپا شروع ہو جاتا ہے عورتوں میں ماہواری کا اخراج کم ہو کر اور پیشاب و پسینہ کا اخراج سست ہو کر موٹاپا ہو جاتا ہے *نظام ناقلہ* اس نظام سے جسم سے فاضل مواد پسینہ پیشاب حیض وغیرہ کا اخراج ہوتا ہے اگر اپنے طبعی افعال کے مطابق یہ نظام چلتا رہے تو کبھی موٹاپا نہیں آتا *موٹاپا کی اقسام* موٹاپا کی دو اقسام ہیں ایک نرم موٹاپا جو حرارت کی ذیادتی کی وجہ سے جسم پھیلاو میں آکر موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے جسم نرم اور کپا کی طرح ہو جاتا ہے دوسرا سخت موٹاپا چربی والا یہ موٹاپا جسم میں رطوبات کے اجماع سے ہوتاہے اس میں جسم میں چربی کی زیادتی ہو جاتی ہے جسم میں سختی ہوتی ہے یہی چربی والا موٹاپا خواتین میں بندش حیض اور بے اولادی کا سبب بھی بنتا ہے *موٹاپے کا علاچ قارئین کی نظر* اول قسم کے موٹاپے میں حرارت کی زیادتی ہوتی ہے اس کے لیے- ہلیلہ سیاہ بریاں 50 گرام ، آملہ 20 گرام ، پھٹکڑی بریاں 10 گرام ، پیس کر پاوڈر بنالیں آدھا چمچ چاۓ والا دن میں تین مرتبہ استعمال کریں دوم قسم کے موٹاپے کے لیے اس میں چربی اور رطوبات کی زیاذتی ہوتی ہے زنجبیل 100 گرام ، نوشادر 50 گرام ، فلفل سیاہ 25 گرام ، سنامکی 100 گرام ، ریوند عصارہ 20 گرام پیس کر پاوڈر بنالیں آدھا چمچ چاۓ والا دن میں تین مرتبہ استعمال کریں *خاص نوٹ* موٹاپے ہر دوقسم میں پیاس لگنے پر پانی کا استعمال کریں ٹھنڈاپانی ہرگز استعمال نہ کریں چاول آلو مٹھائیوں اور چٹ پٹی اشیا کو ترک کر دیں جوس لسی املی آلو بخارہ کا زلال گنے کا جوش نمکین شکنجبین اور ادرک چھوٹی الائچی کا قہوا استعمال کریں ایسی چیزیں استعمال کریں جس کے استعمال سے پیشاب زیادہ خارج ہو جو جسم میں نچوڑ پیدا کرے جسم سے موٹاپا کم ہو جلاب آور اشیا استعمال نہیں کرنی چاھیے
👍 1

Comments