
دیسی معلومات اور علاج
June 12, 2025 at 09:03 AM
1۔جب بھی آپ کا پیٹ خراب ہو تو فوراً زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اگر پانی معدے میں نہ ٹہرے تو آپ برف بھی چوس سکتے ہیں ۔ اس طریقے سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہ ہوگی ۔
2۔ اپنی غذامیں خاص اختیاط برتیں ۔طبیعت میں بہتری کے بعد آپ ہلکی پھلکی سخت غذا کھا سکتے ہیں لیکن یہ غذا ایسی ہوکہ معدے پرزیادہ بھاری نہ گزرے۔خوراک میں کیلا ، ابلے چاول ، سیب کی چٹنی اور ڈبل روٹی کا استعمال کریں ۔ یہ خوراک آپ کی طبیعت میں بحالی کے لئے مدد گار ہوں گی ۔۔
3۔ ادرک کا استعمال گیسٹرو کے لئے بہت مفید ہے ، ادرک کی چائے یا قہوہ آ پ کے لئے بہت مفید ہوگا ۔
4۔ پودینہ توپیٹ کی بیماریو ں میں بے حد مفید ہے ۔ آپ چاہیں تو پودینے کا قہوہ بناکر گرم یا ٹھنڈا نوش کر سکتے ہیں ۔ اس کے استعمال سے آپ کے معدے کو بہت سکون آئے گا۔ آپ چاہیں تو پودینے کے پتے بھی چباسکتے ہیں ۔۔
5۔ دہی اور ساگودانہ بھی پیٹ کے امراض میں بہت فائدہ دیتا ہے ۔ آپ چاہیں تو ساگو دانے کا پتلا محلول باقاعدگی سے پیٹ ٹھیک ہونے تک استعمال کر سکتے ہیں ، سائنسدانوں کا کہنا ہے ، کہ اس طرح کا محلول پیٹ کے اندر موجود اچھے بیکٹریا کو نئی زندگی دیتا ہے اور جلد بیماری سے تدارک میں مدد فراہم کر تا ہے۔
❤️
👍
4