
تحفظ ختم نبوت
June 12, 2025 at 06:35 AM
الحمد للہ علیٰ کل حال
مختصر پر اثر
بندہ ان دنوں تحفظ ختم نبوت کے سلسلے میں چند ممالک کے سفر پر ہے، جہاں اس عظیم مقصد کے تحت کچھ اہم ذمہ داریوں کی ادائیگی مقصود ہے۔ الحمدللہ، کل دوپہر تقریباً 18 گھنٹے کے طویل سفر کے بعد پہلے ملک میں پہنچنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم شاملِ حال ہوا اور اسی وقت سے اس مقدس مشن کی مصروفیات کا آغاز ہو گیا۔
اللہ کا شکر ہے کہ دن بھر مسلسل ملاقاتوں، مشوروں اور رابطوں کا حوصلہ افزا سلسلہ جاری رہا، جو رات گئے تک جاری رہا۔ ان ممالک میں فتنہ بہت وقت سے اور بہت پھیلا ہوا ہے اور بہت منظم ہے۔
الحمدللہ، یہاں کے حالات کو دیکھ کر امید بندھتی ہے کہ ان شاء اللہ، اب فتنہ کی سرگرمیاں کمزوری اور زوال کا شکار ہوں گی۔
احباب سے درخواست ہے کہ اپنے اعمالِ صالحہ اور دعاؤں کے ذریعے خصوصی تعاون فرمائیں۔ کیونکہ تحفظ ناموسِ رسالت اور ختمِ نبوت کا دفاع ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہر وہ فرد جو کہیں بھی اس محاذ پر سرگرمِ عمل ہے، وہ درحقیقت ہم سب کی طرف سے، ہمارے محبوب ﷺ کے عزت و مقام کی حفاظت میں مصروف ہے۔
یقیناً یہ صرف ایک دینی و اعتقادی فریضہ ہی نہیں، بلکہ ہمارے ایمان کا لازمی تقاضا ہے۔
حق کا غلبہ اور فتح اللہ تعالیٰ کی نصرت کے بغیر ممکن نہیں۔
اللہ تعالیٰ ہماری اس ناقص خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اسے ذریعہ نجات بنائے، اور آنے والے دنوں میں اس کام کو مزید وسعت، اثر اور برکت عطا فرمائے۔
علوی عفی عنہ
خادمِ خدام ختم نبوت
🤲
1