PTI اسلام آباد ریجن (آفیشل)
PTI اسلام آباد ریجن (آفیشل)
June 12, 2025 at 12:30 AM
‏کیا عمران خان کو جیل نہیں جانا چاہیے تھا ؟ وقاص بھائی امریکہ والوں نے کہا ہے کہ انکے خیال میں عمران خان کو جیل نہیں جانا چاہیے تھا۔ فوج کو جتنی بھی لیوریج جیسے کہ یوکرین کو اسلحہ فروخت کرنا ، آئی ایم ایف ڈیلز ، فوج کو بین الاقوامی سپورٹ یہ سب عمران خان کے جیل جانے سے ممکن ہوا۔ کیونکہ ادارہ ہذا کو اس آئیڈیا سے مکمل اختلاف ہے لہذا اپنا موقف ذیل میں پیش خدمت ہے۔ عمران خان کی سب سے بڑی طاقت کیا ہے؟ پارٹی؟ نہیں! ہانپتی کانپتی پارٹی اسکی طاقت کیسے ہوسکتی ہے؟ اسکی شخصیت کا کرشمہ ؟ نہیں ! اگر ایسا ہوتا تو وہ عین جوانی میں وزیراعظم بنتا کیا ہے ایسی چیز جو اسکی سب سے بڑی طاقت ثابت ہوئی ہے؟ جی ہاں درست پہنچے۔ اسکی مقبولیت۔ فوج کو الیکشن سے لیکر ، سوشل میڈیا تک ، پاکستان کے اندر پاکستان کے باہر سب سے زیادہ تنگ عمران خان کی مقبولیت نے کیا ہے۔ اگر عمران خان مقبول نہ ہوتا تو فوج اسکا گھونٹ بھر کے ڈکار بھی نہ لیتی۔ اب اگلا سوال یہ ہے کہ عمران خان کو اتنی مقبولیت کب میسر آئی؟ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ؟ پارٹی بنانے کے بعد ؟ دوہزار تیرہ میں پختونخواہ میں حکومت بنانے کے بعد ؟ وزیر اعظم بننے کے بعد ؟ نہیں ! جیل جانے کے بعد۔ عمران خان کو جیل بھیجنے والوں کا بھی خیال تھا کہ ہفتہ دس دن جیل اور عمران خان ختم۔ یہ کوکین مانگے گا یا رہائی۔ لیکن پھر کیا ہوا ؟ وہی ہوا جو ہم دیکھ رہے ہیں۔ فوج کے پاس وسائل ، طاقت ، وحشت ، قوت سب ہے لیکن عمران خان کی مقبولیت آڑے آجاتی ہے۔ یعنی اگر عمران خان کیس بھی پوائنٹ پر نواز شریف یا زرداری یا بینظیر والا رستہ پکڑ لیتا تو شاید آج عمران خان کچھ بھی ہوتامقبول نہ ہوتا۔ اس کے لیے مزید دلائل یہ ہیں کہ اٹھارہ میں تحریک انصاف کو سادہ اکثریت بھی نہیں ملی۔ اسکے بعد رجیم چینج تک تحریک انصاف اکثریتی ضمنی الیکشن ہاری۔ اگر رجیم چینج کے وقت الیکشن ہوجاتا تو شاید ن لیگ اور تحریک انصاف کی سیٹیں برابر رہتیں۔ بہت سے لوگ اس بات سے اختلاف کریں گے لیکن حقیقت یہی ہے۔ جیل نے عمران خان کے موقف کو اسکی پارٹی کو پاکستانیوں کو سوشل میڈیا کو طاقت دی۔ اب چلتے ہیں۔ دوسرے پہلو پر۔ فوج نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ بہت بھاری قیمت پر حاصل کیا ہے۔ غیرت اور انا قربان کرکے حاصل کیا ہے۔ فوج جگہ جگہ بہت سستی بکی ہے۔ اگر شکیل آفریدی عاصم منیر کے جہاز میں اسکے ساتھ امریکہ نہیں جاتا تو مجھے حیرت ہوگی۔ سعودی عرب کو اربوں ڈالر کے ذخائر فوج نے چند سو ملین میں تھما دیے ہیں۔ یوکرین پاکستان کے مارٹر گولوں پر نہیں بیٹھا ہوا تھا۔ مغرب نے بس انہیں ساتھ پھنسایا ہے جیسے گاؤں کے چوہدری اپنے ساتھ کسی کمزور کو پھنسا کر اسے استعمال کرتے رہتے ہیں ۔ کہ کہیں وہ دوسرے گروپ کے ہاتھ نہ چلا جائے۔ اب تیسرا پہلو ہے کہ فوج نے حاصل کیا کیا ہے؟ معاشی ترقی ؟ سیاسی استحکام؟ عوام کا اعتماد ؟ کوئی سفارتی کامیابی؟ ( کسی کے ہاتھ استعمال ہونا سفارتی کامیابیاں نہیں ہوتیں ) کوئی مقبولیت؟ ملک میں بہتری کی کوئی امید ؟ دہشتگردی پر کنٹرول؟علیحدگی پسندوں پر کنٹرول؟ پاکستان سے باہر فوج نے کچھ حاصل کیا ہے یا نہیں کیا ہے پاکستان کے اندر فوج کو نہ تو کچھ ملا ہے نہ ملنے کی امید ہے۔ اگلا پہلو ، کیا عمران خان جیل سے باہر ہوتا تو یہ سب روک پاتا ؟ عمران خان رجیم چینج روک پایا؟ عمران خان اپنے اوپر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر کروا پایا؟ عمران خان لندن پلان روک پایا؟ عمران خان فوج کی فسطائیت روک پایا؟ زمان پارک پر حملے روک پایا؟ نہیں۔ لیکن عمران خان کی استقامت نے فوج کو ایک ایک مرحلے پر آہستہ آہستہ ننگا ضرور کیا ہے۔ یہی اسکی اصل کامیابی ہے کہ اس کا دشمن اپنے گھر میں ریزہ ریزہ ہے۔ آخری پہلو، عمران خان کی عمر کافی ہوچکی ہے۔ عمران خان پر جیل میں بے تحاشا سختیاں ہورہی ہیں۔ اس کے ساتھ یہ سب نہیں بنتا تھا۔ ملک کے سب سے مقبول شخص کیساتھ ہونے والے اس سلوک کے میں آپ اسکی جماعت ہم سب برابر کے ذمہ دار ہیں۔ اس پر ہونے والی سختیاں ، اس کی قید دن میں کئی مرتبہ دل اداس کرتی ہے۔ لیکن وہ خود بھی جانتا ہے کہ حقیقی آزادی کے علاوہ رہائی اسکا ، اسکے سیاسی کیرئیر کا ، اس ملک کی امیدوں کا اور اسکے عزم کا خاتمہ ہے۔ جیل کو اپنے لیے اس نے خود چنا ہے اور مردانہ وار چنا ہے۔
❤️ 👍 🙏 🐗 😂 😢 34

Comments