PTI اسلام آباد ریجن (آفیشل)
PTI اسلام آباد ریجن (آفیشل)
June 12, 2025 at 05:49 PM
**� اسلام آباد ریجن – جنرل سیکریٹری اسلام آباد ملک عامر اعوان کی زیر صدارت تنظیمی و کمیونٹی ترقی اجلاس کی رپورٹ* مورخہ: 12 جون 2025* *مرتب کردہ: ریجنل میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد (RMDI)* آج مورخہ 12 جون کو ریجنل صدر عامرمغل کی خصوصی ہدایات پر جنرل سیکریٹری اسلام آباد ریجن ملک عامر اعوان کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد اسلام آباد ریجن میں مختلف ونگز کی تنظیم سازی، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، انسانی حقوق، صحت اور میڈیا سے متعلق شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنا تھا۔ *ہیومن رائٹس ونگ کی سرگرمیوں اور آئندہ پلان پر بات چیت* اجلاس میں ہیومن رائٹس ونگ کی صدر محترمہ نفیسہ خٹک اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے کارکن زین الحسن نے شرکت کی۔ انہوں نے ونگ کی فعالیت کو بہتر بنانے کے لیے آئندہ سرگرمیوں پر مبنی ایک مربوط منصوبہ پیش کیا، جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے، عوامی آگاہی ورکشاپس، ایڈووکیسی مہمات اور رپورٹس کی تیاری شامل ہے۔ *ہیلتھ ونگ کی تنظیم سازی اور فلاحی منصوبوں پر گفتگو* ہیلتھ ونگ کی جانب سے سینیٹر سیمی ایزدی اور جنرل سیکریٹری عبدالوحید بابی نے شرکت کی۔ دونوں نے تفصیل سے ونگ کے آئندہ اقدامات پر روشنی ڈالی جن میں ہیلتھ ڈسکاؤنٹ کارڈ، فری میڈیکل کیمپس اور صحت سے متعلق آگاہی مہمات شامل تھیں۔ ونگ کی تنظیم سازی مکمل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ *فٹ ویل ہب کی شرکت اور ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ پر بریفنگ* اجلاس میں ایک نجی ادارے فٹ ویل ہب (Fit Well Hub) کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے صحت اور تعلیم کے میدان میں جدید ڈیجیٹل ایپلیکیشنز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ خاص طور پر ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ پر روشنی ڈالی گئی، جو اسکولوں اور کمیونٹیز کو آن لائن میڈیکل کنسلٹیشن، بنیادی علاج، اور صحت سے متعلق فوری سہولیات فراہم کرے گا۔ اس پراجیکٹ کا مقصد ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت کی سہولیات کو ان افراد تک پہنچانا ہے جن کی رسائی اسپتال یا ڈاکٹروں تک محدود ہے۔ **میڈیا ٹیم کی تنظیم نو اور آئیندہ کا ایکشن پلان ** ریجنل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے میڈیا ہیڈ سبین یونس اور سیکریٹری اطلاعات جمیل شاہ نے اجلاس میں شرکت کی۔ میڈیا ٹیم کی کارکردگی، سوشل میڈیا حکمتِ عملی اور ٹیم میں نئے رضاکاروں کی شمولیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جنرل سیکریٹری ملک عامر اعوان نے میڈیا ٹیم کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ تمام ونگز کے ساتھ قریبی کوآرڈینیشن رکھیں، ہر سرگرمی کی مؤثر کوریج کریں، اور پارٹی کے بیانیے کو سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میڈیا ٹیم پارٹی بیانیے کی ترویج اور عوامی رابطہ مہم میں کلیدی کردار ادا کرے گی *امجد خان نیازی پولیٹکل کوآرڈینیٹر آف پیٹرن ان چیف سے ملاقات* اجلاس کے دوران پولیٹیکل کوآرڈینیٹر برائے پیٹرن ان چیف، امجد خان نیازی نے بھی شرکت کی۔ ٹیم کی جانب سے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی اور مستقبل میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا منجانب *سبین یونس۔ ہیڈ ریجنل میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد*
👍 ❤️ 5

Comments