𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋
𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋
June 11, 2025 at 08:05 PM
*🛑 دوستوں! آج کی پوسٹ میں 55 ہیڈ لائنز ہیں، ری ایکٹ اور شیئرنگ کے ذریعے ہماری حوصلہ افزائی ضرور کیجئے گا🤲🏻* 🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑. ( ✒️ رپورٹ فاروق احمد کراچی ) 🛑 *11 جون 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🛑 🚨(1) دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اہم شراکت دار ہے: کمانڈر امریکی سینٹکام 🚨(2) بجلی مزید مہنگی ہوگی، نئے بجٹ میں صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ 🚨(3) وزیر خزانہ کا ٹیکسز کے نفاذ کیلئے قانون سازی نہ ہونے پر منی بجٹ لانے کا عندیہ 🚨(4) ہر چیز قرض لیکر کررہے ہیں، مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں: وزیر خزانہ 🚨(5) ٹیکسز کا نفاذ نہیں کرسکے تو ہمیں 400 سے 500 ارب روپے کے اضافی اقدامات کرنا پڑیں گے، پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس 🚨(6) چھوٹے گھروں کیلئے قرض اسکیم جلد متعارف کرانے جارہے ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 🚨(7) اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر طے کریں گے کتنا قرض فراہم کرنا ہے، 7 ہزار سے 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی ختم کردی، 30 سال میں ایسی اصلاحات نہیں کی گئیں، پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس 🚨(8) پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس: بجٹ پر تکنیکی بریفنگ نہ دینے پر صحافیوں کا احتجاجاً واک آؤٹ 🚨(9) بجٹ 26-2025: ملٹری پنشن کی مد میں 66 ارب، سویلین پنشن کے بجٹ میں 9 ارب روپے کا اضافہ 🚨(10) امن کے لیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز پر لانا پڑا تو وہ لائے گا، بلاول 🚨(11) صدر ٹرمپ کشمیر کا تنازع حل کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ 🚨(12) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات ملک بھیجیں 🚨(13) 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی ختم، تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن ریلیف دیا: وزیرخزانہ 🚨(14) امریکا کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو مفاد میں ہوگا: بلاول 🚨(15) اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر تحریک انصاف کا احتجاج، ‏عمران خان کی رہائی کا مطالبہ 🚨(16) سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے: وزیراعظم 🚨(17) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات مسترد کر دیئے 🚨(18) بھارت کو اپنی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے پرغور کرنا چاہیے، دفترخارجہ 🚨(19) بجٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار سے بھی بلند 🚨(20) تاریخ تبدیل : پنجاب کا بجٹ 13کے بجائے 16جون کو پیش ہوگا 🚨(21) پیپلز پارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کر دیا 🚨(22) بانی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد 🚨(23) حکومت کسانوں کو نظر انداز، معیشت کی ہڈی توڑرہی ہے: شیخ وقاص اکرم برس پڑے 🚨(24) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی 🚨(25) پنجاب کسی کی جاگیر نہیں، مریم نواز حکومت کا رویہ متکبرانہ ہے، شرجیل میمن 🚨(26) مریم نواز سے جلنے کڑھنے کے بجائے شرجیل میمن سندھ پر رحم کریں اور کراچی کا کوڑا اٹھائیں، عظمیٰ بخاری 🚨(27) گوجرانوالہ: تیل ایجنسی میں آگ لگ گئی، 11 افراد جھلس گئے 🚨(28) مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف 🚨(29) مجھے سرنگ کھود کر آنا پڑا، تو آؤں گا اسلام آباد۔"علی امین گنڈا پور کا اعلان 🚨(30) عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی، علیمہ خان کا اظہار مایوسی 🚨(31) آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 🚨(32) وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے 🚨(33) پاکستانی پارلیمانی وفد نیویارک اور لندن کے کامیاب دوروں کے بعد برسلز پہنچ گیا 🚨(34) کراچی میں رواں سال 48 شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوچکے 🚨(35) جنوری میں پانچ، فروری، مارچ اور اپریل میں 10، 10، مئی میں 12 شہریوں کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مار ڈالا 🚨(36) رجب بٹ باز نہیں آئے، بھانجی کے عقیقے پر دولت کی بے جا نمائش 🚨(37) پشاور: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ملزمان گرفتار 🚨(38) ٹرمپ کا امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا جانے کا اعلان 🚨(39) امریکاچین تجارتی معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی 🚨(40) رائٹ سائزنگ سے عوام پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی: رکن اقتصادی مشاورتی کونسل https://whatsapp.com/channel/0029Vacs6ZK8KMqiwHCPAz0A 🚨(41) ترکیے 48 جدید ترین کان لڑاکا طیارے انڈونیشیا کو فروخت کرےگا: ترک صدرکا اعلان 🚨(42) لاس اینجلس میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسوں کیخلاف احتجاج جاری، جزوی کرفیو نافذ 🚨(43) سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی انتقال کرگئے 🚨(44) سرگودھا: دیرینہ دشمنی کا انجام؛ اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق 🚨(45) لاہور: قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار 🚨(46) پاک افغان بارڈر کی بندش، تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالرز سے کم ہو کر ایک ارب ڈالر رہ گیا 🚨(47) کراچی: گھر سے آئسکریم کھانے جانیوالے 2 بچپن کے دوست واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق 🚨(48) حیدرآباد: نہر میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق 🚨(49) محمد عاصم خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی مقرر، کابینہ اراکین کی تعداد 34 ہوگئی 🚨(50) سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے سے 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہوگئی 🚨(51) ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کردیا 🚨(52) کراچی: موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں دو ملزمان کو 22، 22 سال قید کی سزا 🚨(53) پشاور میں دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ 🚨 (54) بجٹ سے مڈل کلاس اور کسان طبقے کی کمر ٹوٹ گئی: مصطفیٰ نواز کھوکھر 🚨 (55) نیتن_یاہو کے اقتدار کو خطرہ، اسرا_ئیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کے بل پر آج ووٹنگ ہوگی
👍 ❤️ 💚 🙏 8

Comments